أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا رَوْح بن عُبادة. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا رَوْح، حدثنا حبيب بن شهاب العَنْبَري قال: سمعت أبي يقول: أتيتُ ابنَ عباس أنا وصاحبٌ لنا، قال: فلقِيْنا أبو هريرة عند باب ابن عباس، فقال: مَن أنتُما؟ فأخبرْناه، فقال: انطلقا إلى ناسٍ على تمر وماءٍ، إنما يسيلُ وادٍ بقَدَرِه، قلنا: كثُر خَيْرُك، استأذِن لنا على ابنِ عباس، فاستأذَنَ لنا، فسمعْنا ابنَ عباس يحدِّث عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: خَطَبَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ تَبوك، فقال:"ما في الناس مِثلُ رجلٍ آخذٍ بعِنانِ فرسِهِ، فيُجاهد في سبيل الله، ويَجتَنِبُ شُرورَ الناسِ، ومِثلُ رجلٍ بادٍ في غَنَمِه، يَقْرِي ضَيفَه، ويُؤدّي حقَّه"، قال: فقلتُ: أقالَها؟ قال: قالها، قال: فقلت: أقالها؟ قال: قالها - ثلاثًا - فكبَّرتُ وحَمِدتُ وشَكَرتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2378 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، حبیب بن شہاب عنبری کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں اور میرا ایک ساتھی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، تو ہماری ملاقات ان کے دروازے پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ ہم نے انہیں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”ان لوگوں کے پاس چلو جو کھجوروں اور پانی پر موجود ہیں، یقیناً وادی اپنی وسعت کے مطابق ہی بہتی ہے۔“ ہم نے کہا: ”اللہ آپ کا بھلا کرے، ہمارے لیے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اجازت طلب کیجیے۔“ انہوں نے ہمارے لیے اجازت لی، پھر ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ تبوک کے دن خطبہ ارشاد فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں اس شخص جیسا کوئی بہتر نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اور لوگوں کے شر سے بچ کر رہتا ہے، اور اس شخص کی طرح جو اپنے ریوڑ کے ساتھ دیہات میں رہتا ہے، اپنے مہمان کی مہمانی کرتا ہے اور اس کا حق ادا کرتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے واقعی یہ فرمایا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا ہے۔“ میں نے پھر پوچھا: ”کیا واقعی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہی فرمایا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ کہی، تو میں نے اللہ کی کبریائی بیان کی، اس کی حمد کی اور شکر ادا کیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2409]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2409] [ترقيم الشركة 2391] [ترقيم العلميه 2378]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح