☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2408
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2408
أخبرنا أبو العباس قاسم بن القاسم السَّيّاري بمَرْو، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم الباشَاني، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، حدثنا الحُسين بن واقِد، عن عمرو بن دينار، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ عبد الرحمن بن عوف وأصحابًا له أتَوُا النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقالوا: يا نبيَّ الله، كنا في عزٍّ (1) ونحن مشركون، فلما آمنّا صِرْنا أذلةً! فقال:"إني أُمرتُ بالعفو، فلا تُقاتِلوا القومَ"، فلما حَوَّله إلى المدينة أمرَهُ بالقتال، فكَفُّوا، فأنزل الله ﵎: ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ﴾ [النساء: 77] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2377 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور ان کے کچھ ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! جب ہم مشرک تھے تو ہم بڑی عزت و وقار میں تھے، لیکن جب سے ہم ایمان لائے ہیں، ہم (ظاہری طور پر) کمزور ہو گئے ہیں!“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے درگزر اور معاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس لیے تم ابھی ان لوگوں سے قتال نہ کرو۔“ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مدینہ منورہ منتقل فرما دیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قتال کا حکم دیا گیا، لیکن وہ (کچھ لوگ قتال سے) رک گئے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ كُفُّوا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ﴾ ”کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن سے کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، پھر جب ان پر قتال فرض کر دیا گیا تو ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے (یوں) ڈرنے لگا (جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے)۔“ [سورة النساء: 77]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2408]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن موسى بن حاتم، وقد توبع. والحسين بن واقد قوي الحديث.» [ترقيم الرساله 2408] [ترقيم الشركة 2390] [ترقيم العلميه 2377]
الحكم على الحديث
حديث قوي
Grade: حديث قوي
← Previous Hadith (2407) Back to Bab Next Hadith → (2409)