☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2377
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2377
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، حدثنا بِشر بن موسى، حدثنا زكريا بن عدي، حدثنا عبيد الله بن عمرو الرَّقِّي، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن جابر، قال: مات رجلٌ فغسّلناه وكفَّنّاه وحنّطناه، ووضعناه لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حيث تُوضَع الجنائز عند مَقام جبريل، ثم آذَنّا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بالصلاة عليه، فجاء معنا خُطًا، ثم قال:"لعلَّ على صاحبِكم دَينًا؟" قالوا: نعم، دينارانِ، فتخلّف، فقال له رجلٌ منا يقال له أبو قَتَادة: يا رسول الله، هما عليَّ، فجعل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"هما عليكَ وفي مالِكَ، الميتُ منهما بَريءٌ؟" فقال: نعم، فصلَّى عليه، فجعل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا لقيَ أبا قَتَادة يقول:"ما صنَعَتِ الديناران؟"، حتى كان آخِرَ ذلك، قال: قد قَضَيتُهما يا رسول الله، قال:"الآن حين بَرَّدْتَ عليه جِلْدَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2346 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص فوت ہو گیا، ہم نے اسے غسل دیا، کفن پہنایا، خوشبو لگائی اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے مقامِ جبریل کے قریب جنازہ گاہ میں رکھ دیا، پھر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز جنازہ کی اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے ساتھ چند قدم تشریف لائے پھر فرمایا: ”شاید تمہارے ساتھی پر کوئی قرض ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، دو دینار، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیچھے ہٹ گئے، پھر ہم میں سے ایک شخص نے جنہیں ابو قتادہ کہا جاتا تھا عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ دونوں دینار میرے ذمے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا وہ تمہارے ذمے ہیں اور تمہارے مال میں سے ادا ہوں گے اور میت اس سے بری ہو جائے گی؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی ابو قتادہ سے ملتے تو پوچھتے: ”ان دو دیناروں کا کیا ہوا؟“ یہاں تک کہ آخر میں انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے وہ ادا کر دیے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم نے اس کی جلد کو ٹھنڈک پہنچائی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2377]
تخریج الحدیث
«صحيح دون قوله في آخر الحديث: "الآن حين برَّدتَ عليه جلدَه"، فقد انفرد به عبد الله بن محمد بن عقيل، وهو ضعيف يعتبر به، ولا يحتمل تفرد مثله بذلك، وقد روي الحديث عن جابر من وجه آخر بدونها، كما سيأتي. وقد حسَّن إسنادَ رواية ابن عقيل هذه غيرُ واحدٍ، كالمنذري ...» [ترقيم الرساله 2377] [ترقيم الشركة 2359] [ترقيم العلميه 2346]
الحكم على الحديث
صحيح دون قوله في آخر الحديث: "الآن حين برَّدتَ عليه جلدَه"
Grade: صحيح دون قوله في آخر الحديث: "الآن حين برَّدتَ عليه جلدَه"
← Previous Hadith (2376) Back to Bab Next Hadith → (2378)