حدثنا الأستاذ أبو الوليد حَسّان بن محمد وأبو بكر محمد بن قُريش، قالا: حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا محمد بن المِنْهال، حدثنا يزيد بن زُريع، حدثنا عُمارة بن أبي حفصة، عن عِكْرمة، عن عائشة، قالت: كان على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بُردان قِطْريان غَليظان خَشِنان، فقلت: يا رسول الله، إنَّ ثوبَيك خَشِنان غليظان، وإنك تَرشَحُ فيهما فيَثقُلان عليك، وإنَّ فلانًا قَدِمَ له بَزٌّ من الشام، فلو بعثتَ إليه فأخذْتَ منه ثوبَين بنَسيئةٍ إلى مَيسَرة، فأرسلَ إليه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: قد علمتُ ما يريدُ محمدٌ، يريدُ أن يَذهَبَ بِثَوبيَّ ويَمطُلَني بهما، فأتى الرسولُ إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فأخبره، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"قد كَذَبَ، قد عَلِمُوا أني أتقاهُم لله وآدَاهُم للأمانة" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وقد روي عن شعبة عن عُمارة بن أبي حفصة مختصرًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2207 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس قطر کے بنے ہوئے دو موٹے اور کھردرے کپڑے (چادریں) تھیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کے یہ دونوں کپڑے بہت کھردرے اور موٹے ہیں، اور آپ کو ان میں پسینہ آتا ہے جس سے وہ آپ پر بوجھل ہو جاتے ہیں، فلاں شخص کے پاس شام سے کچھ عمدہ کپڑا آیا ہے، کاش آپ اس کی طرف پیغام بھیجتے اور اس سے دو جوڑے میسر آنے (سہولت) تک ادھار لے لیتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا تو اس نے کہا: مجھے معلوم ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کیا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میرا کپڑا لے جائیں اور پھر اس میں ٹال مٹول کریں۔ قاصد نے آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے جھوٹ بولا ہے، وہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں ان سب میں زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور امانت کو سب سے زیادہ ادا کرنے والا ہوں۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسے شعبہ نے عمارہ بن ابی حفصہ سے مختصراً بھی روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2238] [ترقيم الشركة 2220] [ترقيم العلميه 2207]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح