☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2186
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2186
حدثنا أبو بكر إسماعيل بن محمد بن إسماعيل الفقيه بالرَّيّ، حدثنا محمد بن الفَرَج الأزرق، حدثنا أبو النضر هاشم بن القاسم، حدثنا أبو جعفر الرازي، عن يزيد بن أبي مالك، حدثنا أبو سِبَاع، قال: اشتريتُ ناقةً من دار واثِلةَ بن الأسْقَع، فلما خرجتُ بها أدركَني واثلةُ وهو يجُرُّ إزاره، فقال: يا عبدَ الله، اشتريتَ؟ قلتُ: نعم، قال: بُيِّنَ لك ما فيها؟ قلت: وما فيها؟ إنها لَسَمينةٌ ظاهرةُ الصِّحّة؟ قال: أردتَ بها سفرًا أو أردتَ بها لحمًا؟ قلت: أردتُ بها الحجَّ، قال: فارتجِعْها، فقال صاحبُها: ما أردتَ إلّا هذا أصلحك الله؟ تُفسِدُ عَليَّ، قال: إني سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يَحِلُّ لأحدٍ يبيعُ شيئًا إلّا بيَّن ما فيه، ولا يَحِلُّ لمن عَلِمَ ذلك إلّا بَيَّنَه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2157 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابوسباع سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے گھر سے ایک اونٹنی خریدی، جب میں اسے لے کر روانہ ہوا تو سیدنا واثلہ اپنا تہبند گھسیٹتے ہوئے (تیزی سے) میرے پیچھے آئے اور پوچھا: اے اللہ کے بندے! کیا تم نے یہ خرید لی ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا: کیا تمہیں اس کے (عیب و نقص) کے بارے میں سب بتا دیا گیا تھا؟ میں نے عرض کیا: اس میں کیا عیب ہو سکتا ہے؟ یہ تو بظاہر بالکل فربہ اور تندرست ہے، انہوں نے پوچھا: تم نے اسے سفر کے لیے لیا ہے یا گوشت کے لیے؟ میں نے کہا: میں نے اسے حج کے لیے خریدا ہے، انہوں نے فرمایا: تو پھر اسے واپس کر دو، اس پر اونٹنی کے (سابقہ) مالک نے کہا: اللہ آپ کی اصلاح فرمائے، کیا آپ کا مقصد یہی ہے کہ میرا سودا خراب کر دیں؟ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی بھی شخص کے لیے کوئی چیز بیچنا جائز نہیں جب تک وہ اس میں موجود (عیب) کو واضح نہ کر دے، اور جس شخص کو (اس عیب کا) علم ہو اس کے لیے بھی (خاموش رہنا) جائز نہیں جب تک وہ اسے بیان نہ کر دے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2186]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة أبي سباع، ولانقطاعه، فقد قال ابن معين فيما نقله عنه عباس الدُّوري: أبو جعفر الرازي لم يسمع من يزيد بن أبي مالك شيئًا.» [ترقيم الرساله 2186] [ترقيم الشركة 2167] [ترقيم العلميه 2157]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة أبي سباع
Grade: إسناده ضعيف لجهالة أبي سباع
← Previous Hadith (2185) Back to Bab Next Hadith → (2187)