☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2161
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2161
أخبرنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو الوليد الطيالسي ويحيى بن بُكَير، قالا: حدثنا الليث بن سعد. وأخبرنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي وأبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور، قالا: حدثنا عُمر (1) بن حفص السَّدُوسي، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا الليث بن سعد، عن بُكير بن عبد الله بن الأشَجّ، عن الضحَّاك بن عبد الرحمن بن خالد بن حِزام، عن جده خالد بن حِزام: أنَّ حكيم بن حِزام أعانَ (2) بفرسين يوم حُنَين (3) فأُصيبا، فأتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أصيبَ فرسايَ يا رسول الله، فأعطاهُ، ثم استزادَه فزادَه، ثم استزادَه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا حكيمُ، إنَّ هذا المالَ خَضِرةٌ حُلْوةٌ، ومن سأل الناسَ أعطَوه، والسائلُ منها كالآكِلِ ولا يَشبَعُ" (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2132 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خالد بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے جنگ حنین کے دن دو گھوڑوں کے ساتھ (مجاہدین کی) مدد کی، وہ دونوں گھوڑے کام آگئے، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دونوں گھوڑے کام آگئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (مال) عطا فرمایا، انہوں نے مزید مانگا تو آپ نے مزید دیا، انہوں نے پھر مزید مانگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے حکیم! بے شک یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے، اور جو لوگوں سے مانگتا ہے تو وہ اسے دے دیتے ہیں، لیکن اس میں سے مانگنے والا اس شخص کی طرح ہے جو کھاتا تو ہے مگر اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْبُيُوعِ/حدیث: 2161]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2161] [ترقيم الشركة 2142] [ترقيم العلميه 2132]
← Previous Hadith (2160) Back to Bab Next Hadith → (2162)