أخبرَناه أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا النُّفَيلي، حدثنا محمد بن سَلَمة، عن محمد بن إسحاق، عن عمرو بن ميمون بن مِهْران قال: سمعتُ أبا حاضر الحِمْيَري يحدِّث أبي ميمونَ بن مِهْران قال: خرجتُ معتمرًا عامَ حاصَرَ أهلُ الشام ابنَ الزبير بمكة، وبَعَثَ معي رجالٌ من قومي بهديٍ، فلما انتهينا إلى أهل الشام مَنَعُونا أن ندخل الحرم، فنحرتُ الهدي مكاني وأحللتُ، ثم رجعتُ، فلما كان من العام المُقبِل خرجتُ لأقضيَ عُمرتي، فأتيتُ ابن عباس فسألته، فقال: أبدِلِ الهديَ، فإنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أَمَرَ أصحابه أن يُبدِلوا الهديَ الذي نَحَروا عام الحديبية في عُمْرة القضاء. قال عمرو: وكان أبي قد أهمَّه ذلك، يقول: لا أدري هل أبدلَ أصحابُ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم الهديَ الذي نحروا بالحديبية في عمرة القضاء، أم لا، حتى حدَّثه أبو حاضر (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو حاضر شيخٌ من أهل اليمن مقبولٌ صدوق.
Translation: طلحہ بابر
ابو حاضر الحمیری سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں اس سال عمرہ کے لیے نکلا جب اہل شام نے مکہ میں ابن زبیر کا محاصرہ کیا ہوا تھا، میری قوم کے کچھ لوگوں نے میرے ساتھ ہدی کے جانور بھیجے، جب ہم شامی لشکر کے پاس پہنچے تو انہوں نے ہمیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا، چنانچہ میں نے وہیں جانور ذبح کر دیے اور احرام کھول دیا، پھر اگلے سال میں اپنی قضا عمرہ کے لیے نکلا اور ابن عباس سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”ہدی کا جانور دوبارہ پیش کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حدیبیہ کے سال ذبح کیے گئے جانوروں کا نعم البدل عمرۃ القضا میں پیش کریں۔“ عمرو کہتے ہیں کہ میرے والد اس بات پر فکرمند رہتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے معلوم نہیں کہ صحابہ نے حدیبیہ کے جانوروں کا نعم البدل عمرۃ القضا میں دیا تھا یا نہیں، یہاں تک کہ ابو حاضر نے یہ حدیث بیان کی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، ابو حاضر اہل یمن کے مقبول اور سچے راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1806]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار - وقد صرَّح بالتحديث عند البيهقي في "الدلائل" فانتفت شبهة تدليسه، وقد توبع. النفيلي: هو عبد الله بن محمد، ومحمد بن سلمة: هو الباهلي.» [ترقيم الرساله 1806] [ترقيم الشركة 1792]
Grade: حديث قوي