☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1719
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1719
وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق البَصْري بمصر، حدثنا وَهْب بن جَرير، عن شعبة، عن إسماعيل بن أبي خالد. وأخبرنا أبو بكر محمد بن أحمد المعدِّل بمَرْو - واللفظ له - أخبرنا أبو المُوجِّه، أخبرنا عَبْدان، أخبرنا عبد الله، أخبرنا إسماعيل بن أبي خالد، عن الشَّعبي، عن عُرْوة بن مُضَرِّس الطائي قال: أتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو واقفٌ بجَمْع، فقلت: يا رسول الله، جئتُك من جَبَلَي طيِّئ، وقد أكلَلْتُ مَطِيَّتي وأتعبتُ نفسي، واللهِ ما تركتُ من حَبْلٍ (1) إِلَّا وقفتُ عليه، فهل لي من حجٍّ؟ فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن أدرَكَ معنا هذه الصلاةَ وقد أتى عَرَفاتٍ قبلَ ذلك ليلًا أو نهارًا، فقد قَضَى تَفَثَه وحَجَّه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط كافَّة أئمة الحديث، وهي قاعدة من قواعد الإسلام، وقد أمسك عن إخراجه الشيخان محمدُ بنُ إسماعيل ومسلم بن الحجّاج ﵄، على أصلهما أنَّ عُرْوة بن مُضرِّس لم يحدِّث عنه غيرُ عامرٍ الشَّعبي (3) ، وقد وجدنا عُروةَ بن الزُّبير بن العوَّام حدَّث عنه:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن مدرس طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ مزدلفہ میں وقوف فرما رہے تھے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں طے کے دو پہاڑوں سے حاضر ہوا ہوں، میں نے اپنی سواری کو نڈھال کر دیا اور خود کو مشقت میں ڈالا، اللہ کی قسم! میں جس ٹیلے کے پاس سے گزرا اس پر وقوف کیا، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز پا لی اور اس سے پہلے وہ رات یا دن میں عرفات پہنچ چکا تھا، تو اس نے اپنے مناسک پورے کر لیے اور اس کا حج مکمل ہو گیا۔“
یہ حدیث تمام ائمہ حدیث کی شرط پر صحیح ہے اور یہ اسلام کے اہم قواعد میں سے ایک قاعدہ ہے، امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اسے اپنی اس اصل کی بنیاد پر روایت کرنے سے گریز کیا کہ عروہ بن مدرس سے صرف عامر شعبی نے روایت کی ہے، حالانکہ ہمیں عروہ بن زبیر بن عوام کی روایت مل گئی ہے جنہوں نے ان سے حدیث بیان کی ہے: [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو الموجه: هو محمد بن عمرو الفزاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان بن جبلة، وعبد الله: هو ابن المبارك.» [ترقيم الرساله 1719] [ترقيم الشركة 1707]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1718) Back to Bab Next Hadith → (1720)