☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

المستدرك على الصحيحين

حديث رقم: 1657
الكتب← المستدرك على الصحيحين← الأبواب← الباب← حديث رقم 1657
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا هشام بن عُروة. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، قال: حدثني ناجيةُ الخُزاعي، صاحبُ بُدْنِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنه سألَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: كيف أصنَعُ بما عَطَبَ من بُدْنِي؟ فأَمَرني أن أنحَرَ كلَّ بَدَنةٍ عَطَبَتْ، ثم يُلقَى نَعلُها في دَمِها، ثم يُخَلَّى بينها وبين الناس فيأكلونها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قربانی کی اونٹنیوں کے نگران ناجیہ خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! میں ان قربانی کے جانوروں کا کیا کروں جو (راستے میں) زخمی یا نڈھال ہو کر گر جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ ”جو اونٹنی نڈھال ہو کر گر جائے اسے ذبح کر دو، پھر اس کا جوتا (نعل) اس کے خون میں ڈبو کر (اس کی کوہان کے ایک طرف) لگا دو (تاکہ معلوم ہو کہ یہ قربانی کا جانور ہے) اور پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دو کہ وہ اسے کھا سکیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،محمد بن عبد الوهاب: هو ابن حبيب الفرّاء. وهو في "مسند أحمد" 31/ (18943).» [ترقيم الرساله 1657] [ترقيم الشركة 1646]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
الحديث السابق → (1656) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1658)