☽ 30 جمادی الاول 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہ سنت ہے کہ احرام باندھنے سے پہلے اور مکہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کیا جائے۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← حج کا بیان← یہ سنت ہے کہ احرام باندھنے سے پہلے اور مکہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کیا جائے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1655 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا أحمد بن أبي الطَّيِّب قال: قُرئ على أبي بكر بن عيَّاش وأنا أَنظُر في هذا الكتاب فأقرَّ به: عن يعقوب بن عطاء، عن أبيه، عن ابن عباسٍ قال: اغتَسَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ثم لَبِس ثيابَه، فلما أتى ذا الحُلَيفة صلَّى ركعتين، ثم قَعَدَ على بعيرِه، فلمَّا استَوى به على البَيْداء أحرَمَ بالحجّ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فإنَّ يعقوب بن عطاء بن أبي رباح ممَّن جَمَعَ أئمةُ الإسم حديثه، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح على شرطهما:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل فرمایا اور پھر اپنے کپڑے پہنے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ذوالحلیفہ پہنچے تو دو رکعت نماز ادا کی، پھر اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے، جب اونٹنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لے کر بیداء کے مقام پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج کا احرام باندھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، اور یعقوب بن عطاء بن ابی رباح ان رواۃ میں سے ہیں جن کی احادیث کو ائمہ کرام نے جمع کیا ہے، مگر شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کا ایک صحیح شاہد شیخین کی شرط پر بھی مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1655]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف يعقوب بن عطاء: وهو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 1655] [ترقيم الشركة 1644]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
الحكم: حسن لغيره
حدیث نمبر: 1656 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه أبو علي الحافظ، أخبرنا عَبْدان الأهوازي، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا سهل بن يوسف، حدثنا حُميد، عن بكر بن عبد الله المُزَني، عن ابن عمر قال: إنَّ من السُّنة أن يغتسلَ إذا أراد أن يُحرِمَ، وإذا أراد أن يَدخُل مكةَ (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ احرام باندھنے کے ارادے کے وقت اور مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے وقت غسل کرنا سنت میں سے ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو علي الحافظ: هو الحسين بن علي، وعبدان الأهوازي: هو عبد الله بن أحمد بن موسى، ومحمد بن المثنى: هو ابن عبيد أبو موسى البصري الحافظ، وسهل بن يوسف: هو الأنماطي، وحميد: هو ابن أبي حميد الطويل.» [ترقيم الرساله 1656] [ترقيم الشركة 1645]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1657 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا هشام بن عُروة. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا وكيع، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، قال: حدثني ناجيةُ الخُزاعي، صاحبُ بُدْنِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنه سألَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: كيف أصنَعُ بما عَطَبَ من بُدْنِي؟ فأَمَرني أن أنحَرَ كلَّ بَدَنةٍ عَطَبَتْ، ثم يُلقَى نَعلُها في دَمِها، ثم يُخَلَّى بينها وبين الناس فيأكلونها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قربانی کی اونٹنیوں کے نگران ناجیہ خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! میں ان قربانی کے جانوروں کا کیا کروں جو (راستے میں) زخمی یا نڈھال ہو کر گر جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ ”جو اونٹنی نڈھال ہو کر گر جائے اسے ذبح کر دو، پھر اس کا جوتا (نعل) اس کے خون میں ڈبو کر (اس کی کوہان کے ایک طرف) لگا دو (تاکہ معلوم ہو کہ یہ قربانی کا جانور ہے) اور پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دو کہ وہ اسے کھا سکیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،محمد بن عبد الوهاب: هو ابن حبيب الفرّاء. وهو في "مسند أحمد" 31/ (18943).» [ترقيم الرساله 1657] [ترقيم الشركة 1646]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1658 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا العباس بن الوليد بن مَزْيَد البَيروتي، حدثنا أبي حدثنا الأوزاعي، حدثني عبد الله بن عامر، حدثني نافع، عن ابن عمر: عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن أَهدَى تطوعًا، ثم ضلَّتْ، فإن شاءَ أبدَلَها وإن شاءَ تَرَكَ، وإن كانت في نَذْرٍ فليُبدِلْ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نفلی قربانی کا جانور روانہ کیا اور وہ گم ہو گیا، تو اگر وہ چاہے تو اس کا بدل پیش کرے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے، لیکن اگر وہ نذر (واجب) کی قربانی ہو تو اس کا بدل دینا ضروری ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن عامر - وهو الأسلمي أبو عامر المدني المقرئ - وقد خالف الحفّاظ كمالك بن أنس وشعيب بن أبي حمزة فإنهما روياه عن نافع عن ابن عمر موقوفًا.» [ترقيم الرساله 1658] [ترقيم الشركة 1647]
الحكم على الحديث
صحيح موقوفًا
الحكم: صحيح موقوفًا