☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1614
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1614
حدثني أبو الحسن أحمد بن أبي عثمان الزاهد، حدثنا أبو عبد الله محمد بن بَرَّوَيهِ المؤذن، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا عبد الله بن إدريس، حدثنا عاصم بن كُلَيب الجَرْمي، عن أبيه، عن ابن عباسٍ قال: كان عمر بن الخطاب يدعوني مع أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم، ويقول لي: لا تتكلَّم حتى يتكلَّموا، قال: فدعاهم وسألهم عن ليلةِ القَدر، فقال: أرأيتُم قولَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"التَمِسوها في العَشْر الأواخر"، أيَّ ليلةٍ تَرَونها؟ قال: فقال بعضُهم: ليلة إحدى، وقال بعضُهم: ليلة ثلاثٍ، وقال آخر: خمسٍ. وأنا ساكتٌ، فقال: ما لَكَ لا تكلَّمُ؟ فقلت: إن أذنتَ لي يا أمير المؤمنين تكلمتُ، قال: فقل، ما أرسلتُ إليك إلَّا لتكلَّمَ، قال: فقلت: أُحدِّثكم برأيٍ؟ قال: عن ذلك نسألك، قال: فقلت: السبع، رأيتُ الله ذَكَرَ سبعَ سماوات، ومن الأرَضِين سبعًا، وخَلَقَ الإنسان من سبعٍ، وبَرَزَ نبتُ الأرض [من سبعٍ] (1) ، قال: فقال: هذا أخبرتَني ما أعلمُ، أرأيتَ ما لا أعلمُ من قولك: نبتُ الأرض سبعٍ؟ قال: قلت: إنَّ الله يقول: ﴿ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا﴾ إلى قوله: ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [عبس: 26 - 31] والأبُّ: نبتُ الأرض مما يأكلُه الدوابُّ ولا يأكلُه الناس، قال: فقال عمر: أعَجَزتُم أن تقولوا كما قال هذا الغلام الذي لم تَجتمِعْ شُؤُونُ رأسِه بعدُ؟! إنِّي والله ما أرى القولَ إلَّا كما قلتَ. قال: وقال: قد كنتُ أمرتُك أن لا تَكلَّمَ حتى يتكلَّموا، وإنِّي آمرُكَ أن تتكلَّم معهم (2) . قال ابن إدريس: فحدَّثنا عبدُ الملك عن سعيد بن جُبير عن ابن عباس بمثله (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے (بڑے) صحابہ کے ساتھ (مجلس میں) بلایا کرتے تھے اور مجھ سے فرماتے: ”جب تک یہ لوگ گفتگو نہ کر لیں تم بات نہ کرنا۔“ ایک دن انہوں نے صحابہ کو بلایا اور ان سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد «التَمِسوها فى العَشْر الأواخر» ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو“ کے مطابق وہ کون سی رات ہو سکتی ہے؟ بعض نے کہا: اکیسویں، بعض نے تئیسویں اور کسی نے پچیسویں رات کہا، جبکہ میں خاموش تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم بات نہیں کر رہے؟“ میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! اگر آپ اجازت دیں تو میں بھی کچھ کہوں، انہوں نے فرمایا: ”کہو، میں نے تمہیں بلایا ہی اس لیے ہے کہ تم بولو۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا میں اپنی رائے پیش کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہم تم سے اسی کا سوال کر رہے ہیں“، میں نے عرض کیا: ”وہ ساتویں رات (ستائیسویں) ہے، کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ اللہ نے سات آسمانوں کا ذکر کیا، زمینوں کی تعداد سات رکھی، انسان کی تخلیق کے سات مراحل بنائے، اور زمین سے اگنے والی نباتات کو بھی سات اقسام میں ذکر فرمایا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ تو تم نے وہ بتایا جو میں جانتا ہوں، مگر وہ کیا ہے جو میں نہیں جانتا کہ زمین کی نباتات سات ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا﴾ ”پھر ہم نے زمین کو اچھی طرح پھاڑا“ [سورة عبس: 26] یہاں تک کہ فرمایا ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 31] اور «ابّ» سے مراد زمین کی وہ نباتات ہیں جسے چوپائے کھاتے ہیں اور انسان نہیں۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (دیگر صحابہ سے) فرمایا: ”کیا تم عاجز آ گئے تھے کہ ایسی بات کہتے جیسی اس لڑکے نے کہی جس کے سر کے بال ابھی پوری طرح نہیں جڑے۔ (یعنی جو ابھی نوعمر ہے)؟ اللہ کی قسم! میری رائے بھی وہی ہے جو تم نے کہی۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پھر مجھ سے فرمایا: ”میں نے تمہیں پہلے منع کیا تھا کہ جب تک یہ بڑے بات نہ کر لیں تم نہ بولنا، لیکن اب میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم ان کے ساتھ گفتگو کیا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي،، عاصم بن كُليب وأبوه - وهو كليب بن شهاب الجرمي - صدوقان لا بأس بهما. محمد بن برَّويه: هو محمد بن إبراهيم بن سعد بن قطبة أبو عبد الله النيسابوري، له ترجمة في "تاريخ الإسلام" للذهبي 6/ 1006، ويحيى بن يحيى: هو النيسابوري، وعبد الله بن إدريس: هو الأودي.» [ترقيم الرساله 1614] [ترقيم الشركة 1603]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (1613) Back to Bab Next Hadith → (1615)