☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1613
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1613
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا موسى بن الحسن بن عبَّاد ومحمد بن غالب بن حَرْب، قالا: حدثنا أبو حذيفة، حدثنا عِكْرِمة بن عمَّار. وأخبرني أبو يحيى أحمد بن محمد السَّمَرْقَنْدي، حدثنا محمد بن نصر، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا عِكرِمة بن عمَّار، عن سِمَاك الحَنَفي، حدثني مالك بن مَرْثَد، عن أبيه قال: سألتُ أبا ذرٍّ فقلت: أسألتَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن ليلة القَدْر؟ فقال: أنا كنت أسألَ الناسِ عنها، قال: قلت: يا رسولَ الله (3) ، أخبِرْني عن ليلة القَدْر، أفي رمضانَ، أو في غيره؟ قال:"بل هي في رمضانَ"، قال: قلت: يا رسولَ الله، تكونُ مع الأنبياء ما كانوا، فإذا قُبِضَ الأنبياءُ رُفِعَتْ، أم هي إلى يوم القيامة؟ قال:"بل هيَ إلى يوم القيامة"، قال: فقلت: يا رسولَ الله، في أيِّ رمضانَ هي؟ قال:"التَمِسوها في العَشْرِ الأُوَلِ والعَشْرِ الأواخرِ". قال: ثم حدَّث رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وحدَّث، فاهتَبَلتُ غَفْلتَه فقلت: يا رسولَ الله، في أيِّ العِشرينَ؟ قال:"التَمِسوها في العَشْر الأَواخِر، لا تسألْني عن شيءٍ بعدها"، ثم حدَّث رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وحدّث، فاهتَبَلتُ غَفْلتَه فقلت: يا رسولَ الله، أقسمتُ عليك لتُخبِرَنِّي - أو لمَا أخبَرْتَني - في أي العَشْر هي؟ قال: فغضِبَ عليَّ غضبًا ما غضِبَ عليَّ مثلَه قبلَه ولا بعده، فقال:"إنَّ الله لو شاء لأطلَعَكم عليها، التَمِسوها في السَّبع الأواخر" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
مالک بن مرثد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لیلۃ القدر کے بارے میں پوچھا تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”میں لوگوں میں سب سے زیادہ اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کرنے والا تھا“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے لیلۃ القدر کے بارے میں بتائیے کہ کیا یہ صرف رمضان میں ہوتی ہے یا کسی اور مہینے میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ یہ صرف رمضان ہی میں ہوتی ہے“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ انبیاء کے دور تک رہتی ہے اور جب انبیاء وفات پا جاتے ہیں تو یہ اٹھا لی جاتی ہے، یا یہ قیامت تک رہے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ یہ قیامت تک رہے گی“، میں نے عرض کیا: رمضان کے کس حصے میں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (رمضان کے) پہلے عشرے اور آخری عشرے میں تلاش کرو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ اور باتیں فرمانے لگے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توجہ پاکر پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ (درمیان والے) بیس دنوں میں سے کس میں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آخری عشرے میں تلاش کرو اور اس کے بعد مجھ سے اس کے متعلق کچھ نہ پوچھنا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گفتگو فرمانے لگے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توجہ دیکھ کر پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ مجھے بتا دیں کہ یہ اس عشرے کی کن راتوں میں ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھ پر اس قدر ناراض ہوئے کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد کبھی اتنے ناراض نہیں ہوئے تھے، اور فرمایا: ”اگر اللہ چاہتا تو تمہیں اس کی اطلاع دے دیتا، تم اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الصَّوْمِ/حدیث: 1613]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين، مرثد - وهو ابن عبد الله الزِّمّاني، ويقال: الذماري - وإن تفرد بالرواية عنه ابنه مالك، فهو تابعي، وقد ذكره ابن حبان في "الثقات"، وقال العجلي: تابعي ثقة. أما ما نسب للعقيلي من قوله: لا يتابع على حديثه، فقد أورد هذا القول الذهبي في "الميزان" 4/ 87، ...» [ترقيم الرساله 1613] [ترقيم الشركة 1602]
الحكم على الحديث
إسناده محتمل للتحسين
Grade: إسناده محتمل للتحسين
← Previous Hadith (1612) Back to Bab Next Hadith → (1614)