أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار العدلُ، حدثنا أحمد بن محمد بن نَصْر، حدثنا أبو نُعَيم، حدثنا هشام بن سعد، عن زيد بن أسلمَ، عن أبيه، قال: سمعتُ عمر بن الخطاب يقول: أمَرَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومًا أن نتصدَّقَ، فوافَقَ ذلك مالًا عندي، فقلتُ: اليومَ أسبِقُ أبا بكرٍ إن سَبَقتُه يومًا، فجئتُ بنصف مالي، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أبقيتَ لأهلِكَ؟" قلت: مِثلَه. قال: وأتى أبو بكرٍ بكُلِّ ما عندَه، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أبقيتَ لأهلِكَ؟" قال: أبقيتُ لهم اللهَ ورسولَه، فقلت: لا أُسابِقُك إلى شيءٍ أبدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، اس وقت میرے پاس اتفاقاً مال موجود تھا، میں نے (دل میں) کہا کہ اگر میں نے کبھی ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سبقت لے جانی ہے تو آج میں ان سے آگے بڑھ جاؤں گا، چنانچہ میں اپنا آدھا مال لے کر حاضر ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اسی کے برابر (یعنی آدھا مال)“، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنا تمام مال لے کر حاضر ہو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا چھوڑا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑا ہے“، تو میں نے (دل میں) کہا کہ میں کسی بھی معاملے میں آپ سے کبھی نہیں جیت سکتا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1524]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، هشام بن سعد وإن كان فيه كلام، ذهب أبو داود إلى توثيقه وقال: هو أثبت الناس في زيد بن أسلم، قال الترمذي في حديثه هذا: حسن صحيح، وقال البزار بعد أن أخرجه في "مسنده" (270): لم نر أحدًا توقف عن حديث هشام بن سعد، ولا اعتل عليه بعلة ...» [ترقيم الرساله 1524] [ترقيم الشركة 1515]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن