أخبرنا محمد بن موسى الصَّيدَلاني، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المُثنَّى، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن حارثة بن مُضَرِّب قال: جاء ناسٌ من أهل الشام إلى عمر، فقالوا: إنا قد أصَبْنا أموالًا؛ خيلًا ورقيقًا، نحبُّ أن يكون لنا فيها زكاةٌ وطُهورٌ، قال: ما فَعَلَه صاحباي قَبْلي فأفعَلُه، فاستشار عمرُ عليًّا في جماعةٍ من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال عليٌّ: هو حَسَنٌ إن لم يكن جِزيةً يُؤخَذون بها راتبةً (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، إلّا أنَّ الشيخين لم يُخرجا عن حارثة، وإنما ذكرتُه في هذا الموضع للمُحْدَثات الراتبة التي فُرِضَتْ في............... (2) .
Translation: طلحہ بابر
حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں کہ شام کے کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا: "ہم نے گھوڑوں اور غلاموں کی صورت میں مال حاصل کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ان پر بھی زکوٰۃ (صدقہ) ادا کریں تاکہ یہ ہمارے لیے پاکیزگی کا ذریعہ بنے"۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "جو کام مجھ سے پہلے میرے دو ساتھیوں (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ) نے نہیں کیا، وہ میں کیسے کروں؟" پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کی ایک جماعت میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "یہ اچھا عمل ہے بشرطیکہ اسے ایک لازمی جزیہ نہ بنا لیا جائے جو ان سے ہمیشہ وصول کیا جاتا رہے"۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، اگرچہ شیخین نے حارثہ سے روایت نہیں لی، میں نے اسے یہاں ان نئے مقرر کردہ صدقات کے ذکر کے لیے درج کیا ہے جو بعد میں رائج ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،سفيان: هو الثوري، وأبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السبيعي.» [ترقيم الرساله 1472] [ترقيم الشركة 1460]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح