☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1452
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1452
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْرُ بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني معاوية بن صالح، عن أبي يحيى سُلَيم بن عامر الكَلَاعي، قال: سمعتُ أبا أُمامةَ يقول: قام رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فينا في حَجَّةِ الوداع وهو على ناقتِه الجَدْعاء، قد جَعَلَ رِجلَيه في غَرْزَي الرِّكاب، يَتَطاوَل ليُسمِعَ الناس، فقال:"ألا تَسْمَعُون صوتي؟"، فقال رجلٌ من طوائف الناس: فما تَعهَدُ إلينا؟ فقال:"اعبُدوا ربَّكم، وصَلُّوا خَمْسَكم، وصُومُوا شهرَكم، وأدُّوا زكاةَ أموالِكم، وأَطِيعُوا ذا أَمرِكم، تدخُلُوا جنَّةَ ربِّكم". قال: قلتُ: يا أبا أمامة، فمِثلُ مَن أنتَ يومئذٍ؟ قال: أنا يا ابنَ أخي يومئذٍ ابنُ ثلاثين سنةً، أُزاحِمُ البعيرَ أُزَحزِحُه قُربًا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديثٌ صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سلیم بن عامر کلاعی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی اونٹنی ”جدعاء“ پر سوار ہو کر ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں رکاب میں ڈالے ہوئے تھے اور آواز بلند فرما رہے تھے تاکہ تمام لوگ سن سکیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم میری آواز سن رہے ہو؟“ تو مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کیا: (جی ہاں) آپ ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رب کی عبادت کرو، پانچ وقت کی نمازیں پڑھو، (رمضان کے) مہینے کے روزے رکھو، اپنے اموال کی زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اے ابوامامہ! اس دن آپ کی عمر کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! میں اس وقت تیس سال کا تھا اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب ہونے کے لیے (لوگوں کے) اونٹوں کے درمیان سے جگہ بناتا ہوا آگے بڑھ رہا تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1452]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1452] [ترقيم الشركة 1440]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1451) Back to Bab Next Hadith → (1453)