أخبرنا عبد الرحمن بن حمدان الجَلَّاب بهَمَذان، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا عمرو بن الرَّبِيع بن طارق، حدثنا يحيى بن أيوب، حدثنا عُبيد الله بن أبي جعفر، أنَّ محمد بن عمرو بن عطاء أخبره، عن عبد الله بن شداد بن الهاد قال: دخلنا على عائشةَ زوجِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فقالت: دَخَلَ عليَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فرأى في يدي سِخابًا من وَرِقٍ، فقال:"ما هذا يا عائشةُ؟" فقلت: صَنَعتُهنَّ أتزيَّنُ لك فيهنَّ يا رسول الله، فقال:"أتؤدِّين زكاتَهنَّ؟" فقلتُ: لا، أو ما شاء الله من ذلك، قال:"هي حَسْبُكِ من النار" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن شداد بن ہاد بیان کرتے ہیں کہ ہم ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میرے ہاتھ میں چاندی کے کچھ موٹے کڑے (سِخاب) دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے یہ آپ کے لیے سنگھار کرنے کی خاطر بنوائے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں (یا جو اللہ نے چاہا)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ تمہیں آگ میں لے جانے کے لیے کافی ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، يحيى بن أيوب صدوق حسن الحديث.» [ترقيم الرساله 1453] [ترقيم الشركة 1441]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن