أخبرني أزهر بن أحمد المُنادِي ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد الصَّائغ، حدثنا عفَّان بن مُسلِم وأبو الوليد، قالا: حدثنا شعبة. وحدثنا محمد بن موسى الصَّيدلاني، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنى ومحمد بن بشار، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، سمعتُ قتادةَ يحدِّث عن مُطرِّف بن عبد الله بن الشَّخِّير، عن حَكِيم بن قيس بن عاصم، عن أبيه: أنه أوصاهم عند موته فقال: إذا أنا مِتُّ فلا تَنُوحُوا عليَّ، فإنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لم يُنَحْ عليه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقيس بن عاصم المِنْقَري سيِّدُ بني تَميم، وليس له عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مسندٌ غيرُ هذا الحرف، فإنه أملى وصيّتَه: لا تَنُوحُوا عليَّ، فإنِّي سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ينهى عن النَّوح (2) . وشاهد هذا الحديث حديثُ الحسن البصري عن قيس بن عاصم في ذكر وصيَّتِه بطولها. وله شاهدٌ عن أبي هريرة:
Translation: طلحہ بابر
حکیم بن قیس بن عاصم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی وفات کے وقت وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”جب میں مر جاؤں تو مجھ پر بین نہ کرنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بھی بین نہیں کیا گیا تھا۔“
یہ اسناد صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ قیس بن عاصم منقری بنو تمیم کے سردار ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کی مروی مسند روایات میں اس کلام کے سوا کچھ نہیں ہے، انہوں نے اپنی وصیت لکھوائی تھی کہ: ”مجھ پر بین نہ کرنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بین کرنے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے۔“ اس حدیث کی شاہد حسن بصری کی روایت ہے جس میں قیس بن عاصم کی طویل وصیت کا ذکر ہے، اور اس کی ایک شاہد حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، حكيم بن قيس بن عاصم قيل: إنه ولد على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وأبوه صحابي، وروى عنه تابعي كبير ثقة، وهو مطرف بن عبد الله بن الشخير، وحسبُك به، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وذكره ابن منده وأبو نعيم في الصحابة، وقال أبو نعيم: قيل: إنه ولد في زمن ...» [ترقيم الرساله 1425] [ترقيم الشركة 1413]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن