حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن داود، حدثنا أبو أسامة، حدثني حماد بن زيد. وأخبرنا دَعلَجُ بن أحمد السِّجْزِي، حدثنا بشرٌ بن موسى، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا أبو أسامة حمَّادُ بن أسامة، حدثنا حمَّاد بن زيد، عن ثابت، عن أنس، قال: قالت فاطمة: يا أنسُ، أطابت أنفُسُكم أن تَحثُوا الترابَ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم؟! قال: وقالت فاطمة: يا أبَتاه، أجابَ ربًّا دعاه، يا أبَتاه، مِن ربِّه ما أدناه، يا أبَتاه، جَنَّةُ الفِردَوس مأواه، يا أبَتاه، إلى جبريلَ أنْعاه. زاد سعيد بن منصور في حديثه عن أبي أسامة، قال: سمعتُ حمّاد بن زيدٍ يقول: رأيتُ ثابتَ البُنانيَّ حين حدثنا بهذا الحديث بَكَى، حتى رأيت أضلاعَه تضطرب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے انس! کیا تمہارے دلوں نے یہ گوارا کر لیا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مٹی ڈالو؟!“ راوی کہتے ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے (اپنے رنج و ملال میں) یہ بھی فرمایا: ”ہائے میرے ابا جان! جنہوں نے اپنے رب کی پکار پر لبیک کہا، ہائے میرے ابا جان! جو اپنے رب کے کتنے قریب ہو گئے، ہائے میرے ابا جان! جن کا ٹھکانہ جنت الفردوس ہے، ہائے میرے ابا جان! میں جبرائیل کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔“ سعید بن منصور نے اپنی روایت میں ابو اسامہ سے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ میں نے حماد بن زید کو یہ کہتے سنا: میں نے ثابت بنانی کو دیکھا کہ جب وہ ہمیں یہ حدیث سنا رہے تھے تو وہ اس قدر روئے کہ ان کی پسلیاں (ہچکیوں کی وجہ سے) تڑپتی ہوئی محسوس ہو رہی تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 1424] [ترقيم الشركة 1412]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح