أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا عثمان بن عمر، حدثنا أسامة بن زيد، حدثني الزُّهري، عن أنس بن مالك قال: لما رَجَعَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من أُحُد، سَمِعَ نساءَ الأنصار يَبكِين، فقال:"لكنَّ حمزةَ لا بَوَاكيَ له"، فبَلَغ ذلك نساءَ الأنصار، فبَكَين لحمزة، فنام رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ثم استيقظ وهُنَّ يَبكِين، فقال:"يا وَيحَهُنَّ، ما زِلْنَ يَبكِينَ منذُ اليومِ، فَلْيَبكِينَ (1) ، ولا يَبكِين على هالكٍ بعد اليوم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وهو أشهرُ حديث بالمدينة، فإنَّ نساء المدينة لا يَندُبنَ موتاهُنَّ حتى يَندُبنَ حمزةَ، وإلى يومنا هذا. وقد اتفق الشيخان على إخراج حديث أيوب السَّخْتِياني عن عبد الله بن أبي مُلَيكة؛ مناظرةِ عبد الله بن عمر وعبد الله بن عباس في البكاء على الميِّت، ورُجوعِهما فيه إلى أم المؤمنين عائشة، وقولِها: والله ما قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم: إِنَّ الميتَ يُعذَّب ببُكاء أحدٍ، ولكنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ الكافر يَزيدُه عند الله بكاءُ أهله عليه عذابًا"، وإنَّ الله هو أَضحَكَ وأبكى، ولا تَزِرُ وازِرةٌ وِزْرَ أخرى (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غزوۂ احد سے واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصاری عورتوں کے رونے کی آواز سنی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن حمزہ (رضی اللہ عنہ) کے لیے تو کوئی رونے والا نہیں ہے“، جب یہ بات انصاری عورتوں تک پہنچی تو وہ سیدنا حمزہ کے لیے رونے لگیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے، جب بیدار ہوئے تو وہ اب بھی رو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا برا ہو! یہ تو آج سارا دن ہی روتی رہی ہیں، انہیں چاہیے کہ (اب) رو لیں، لیکن آج کے بعد کسی مرنے والے پر (اس طرح) نہ روئیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ مدینہ میں سب سے زیادہ مشہور حدیث ہے کیونکہ مدینہ کی عورتیں آج تک اپنے مرنے والوں پر بین کرنے سے پہلے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کر کے بین کرتی ہیں۔ اور شیخین نے ایوب سختیانی سے عبداللہ بن ابی ملیکہ کے واسطے سے یہ روایت نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس کے درمیان میت پر رونے کے معاملے میں مناظرہ ہوا، پھر وہ دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف رجوع لائے تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ ”مومن کو کسی کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے“، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”بے شک کافر کا عذاب اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے بڑھا دیا جاتا ہے“، اور بے شک اللہ ہی ہنساتا اور رلاتا ہے، اور ﴿لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ [سورہ الانعام: 164] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1423]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1423] [ترقيم الشركة 1411]