☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1422
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1422
حدثنا أبو بكر أحمد بن إبراهيم الفقيه الإسماعيلي، حدثنا أبو جعفر محمد بن عبد الله الحَضْرمي، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حدثنا عَبْدةُ بن سليمان، عن هشام بن عُروة، عن وَهْب بن كَيْسان، عن محمد بن عمرو بن عطاء، عن أبي هريرة قال: خرج النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم على جنازةٍ ومعه عمر بن الخطاب، فسَمِعَ نساءً يَبكِينَ، فزَبَرَهنَّ عمرُ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عمرُ، دَعْهنَّ، فإنَّ العينَ دامعةٌ، والنفْسَ مُصابةٌ، والعهدَ حديث (1) " (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک جنازے کے لیے نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورتوں کے رونے کی آواز سنی تو عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ڈانٹا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! انہیں رونے دو، کیونکہ آنکھ تو آنسو بہاتی ہے، جان صدمے میں ہے اور ابھی صدمہ تازہ ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1422]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1422] [ترقيم الشركة 1410]
← Previous Hadith (1421) Back to Bab Next Hadith → (1423)