☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1407
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1407
أخبرنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا أبو شُعيب عبد الله بن الحسن الحَرَّاني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا زهير، حدثنا زُبَيد، عن مُحارِب بن دِثَار، عن ابن بُريدةَ، عن أبيه قال: كنَّا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قريبًا من ألفِ راكبٍ، فنزل بنا فصلَّى بنا ركعتين، ثم أقبَلَ علينا بوَجهِه وعيناه تَذْرِفان، فقام إليه عمر ففدَّاه بالأم والأب يقول: ما لك يا رسول الله؟ قال:"إنِّي استأذنتُ ربِّي ﷿ في الاستغفار لأُمِّي، فلم يأذَنْ لي، فدَمَعَ عينايَ رحمةً لها، واستأذنتُ ربِّي في زيارتها فأَذِنَ لي، وإنِّي كنتُ قد نَهيتُكم عن زيارةِ القبور فزُورُوها، ولْيزِدْكُم زيارتُها خيرًا" (1) . و
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تقریباً ایک ہزار سواروں کی معیت میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس اترے اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، پھر ہماری طرف اپنا رخِ انور پھیرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف بڑھے اور اپنے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر فدا کرتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب عزوجل سے اپنی والدہ کے لیے استغفار کی اجازت مانگی تو اس نے مجھے اجازت نہیں دی، اس لیے ان کی محبت میں میری آنکھیں بھر آئیں، اور میں نے ان کی زیارت کی اجازت مانگی تو اس نے مجھے اجازت دے دی، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو، اور ان کی زیارت تمہارے لیے خیر میں اضافے کا باعث ہونی چاہیے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1407]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،زهير: هو ابن معاوية أبو خيثمة، وزبيد: هو ابن الحارث اليامي، وابن بُريدة: هو عبد الله، صرَّح باسمه ضرار بن مرة عن محارب بن دثار، وهو صنيع المزي في "تحفة الأشراف" (2001)، وقد وهم الحافظ ابن حجر في "إتحاف المهرة" (2225) فجعله في ترجمة سليمان بن بريدة، والله أعلم. ...» [ترقيم الرساله 1407] [ترقيم الشركة 1395]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1406) Back to Bab Next Hadith → (1408)