حدثنا أبو عبد الله محمدُ بنُ يعقوب الحافظ وأبو الفَضْل الحسن بن عقوب العَدْل، قالا: حدثنا محمد بن عبد الوهاب الفَرَّاء، أخبرنا يعلى بن عُبَيد، حدثنا أبو مُنَيْن يَزيدُ بن كَيْسان، عن أبي حازم، عن أبي هريرةَ، قال: زارَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قبر أُمِّه فبكى وأَبكَى مَن حولَه، ثم قال:"استأذنتُ ربِّي أن أَزورَ قبرَها فأذِنَ لي، واستأذنتُه أن أستغفِرَ لها فلم يُؤذَن لي، فزُورُوا القبورَ فإنها تُذكِّر الموت" (1) . وهذا الحديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رو پڑے اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی رلا دیا، پھر فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے ان کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو اس نے مجھے اجازت دے دی، اور میں نے ان کے لیے بخشش کی دعا کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت نہیں دی گئی، پس تم قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ موت کی یاد دلاتی ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل يزيد بن كيسان. يعلى بن عبيد: هو الطنافسي، وأبو حازم: هو سلمان الأشجعي.» [ترقيم الرساله 1406] [ترقيم الشركة 1394]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي