☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1133
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1133
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا يحيى بن إسحاق السَّيْلَحِيني، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن ثابت، عن عبد الله بن رباح، عن أبي قتادة: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لأبي بكر:"متى تُوتِر؟" قال: أُوتِرُ قبل أن أنام، وقال لعمر:"متى تُوتِر؟"، قال: أنام ثم أُوتِرُ، فقال لأبي بكر:"أخذتَ بالحَزْم - أو بالوَثِيقة -"، وقال لعمر:"أخذتَ بالقُوّة" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1120 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں سو جاتا ہوں پھر (بیدار ہو کر) وتر پڑھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے احتیاط -یا پختگی- کو اختیار کیا“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم نے قوت (عزیمت) کو اختیار کیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک صحیح سند کے ساتھ شاہد بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْوِتْرِ/حدیث: 1133]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1133] [ترقيم الشركة 1124] [ترقيم العلميه 1120]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1132) Back to Bab Next Hadith → (1134)