☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [805]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نیکی اور صلہ رحمی کا بیان← احادیث: [805]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 805 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلًا ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (بِئْسَ عَبْدُ اللَّهِ أَخُو الْعَشِيرَةِ) ) ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ فَكَلَّمَهُ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلًا عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ عِنْدَهُ مَنْزِلَةً.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قبیلے کا برا بندہ ہے۔“ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے اس سے گفتگو فرمائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسے پوری توجہ دے رہے ہیں، حتیٰ کہ میں نے گمان کیا کہ اس کا آپ کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 805]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الادب، باب ما يجوز من اغتياب اهل الفساد الخ، رقم: 6054 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب مداراة من يتقي فح فحشه، رقم: 2591 . سنن ابوداود، رقم: 4791 . سنن ترمذي، رقم: 1996 . مسند احمد: 38/6 . مسند حميدي، رقم: 249 .»