☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [221سے227]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← عیدین کے احکام و مسائل← احادیث: [221سے227]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 221 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ( (أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَنَّ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عید الفطر اور عیدالاضحٰی کے دن جو ان، پردہ نشین لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز سے دور رہیں اور مسلمانوں کی دعاؤں میں شریک ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 221]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الصلاة العيدين، باب ذكر اباحة خروج النساء الخ، رقم: 890 . سنن ترمذي، ايوب الصلاة، باب ماجاء فى خروج النساء فى العيدين، رقم: 1307 .»
Hadith No.: 222 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
ہشام نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 222]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 223 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ( (أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ ذَوَاتَ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ فَيَشْهَدْنَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ دَعْوَتَهُمْ وَصَلَاتَهُمْ، وَالْحُيَّضُ يَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدالفطر اور عید الاضحیٰ میں پردہ نشین جوان لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو (عید گاہ کی طرف) باہر نکالیں، وہ مسلمانوں کی دعاؤں اور نماز میں شریک ہوں، جبکہ حائضہ عورتیں نماز سے الگ رہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 223]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب العيدين، باب خروج النساء والحيض الي المصلي، رقم: 974 . مسلم، كتاب صلاة العيدين، باب ذكر اباحة خروج النساء الي العيد الخ، رقم: 890 . سنن ابوداود، رقم: 1136 . سنن ترمذي، رقم: 539 . سنن ان ماجه، رقم: 1308 .»
Hadith No.: 224 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا أَشْعَثُ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ( (أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحَيْضُ فَإِنَّهُنَّ يَكُنَّ بِقُرْبِ الْمُصَلَّى يَشْهَدْنَ دَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدین میں نوجوان لڑکیوں، حائضہ عورتوں اور پردہ نشین لڑکیوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز کے قریب رہیں اور مسلمانوں کی دعاوں میں شریک ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 224]
تخریج الحدیث
«بخاري، رقم: 974 . مسلم، رقم: 890 . سنن ترمذي، رقم: 1307 . سنن ابي داود، رقم: 1136 .»
Hadith No.: 225 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامٌ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِحْدَانَا لَا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ، قَالَ: ( (فَلْتُكْسِهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا) ) قَالَ أَبُو يَعْقُوبَ: يَعْنِي فِي الْخُرُوجِ فِي الْعِيدَيْنِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم میں سے کسی کے پاس اوڑھنی نہیں ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی بہن اپنی اوڑھنی کا کچھ حصہ اسے اوڑھا دے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 225]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 226 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
ہشام نے اس اسناد سے اسی حدیث سابق کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 226]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 227 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ مُصَرِّفٍ يُحَدِّثُ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، عَنْ أُخْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (وَجَبَ الْخُرُوجُ عَلَى كُلِّ ذَاتِ نِطَاقٍ) ) ، يَعْنِي فِي الْعِيدَيْنِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی بہن (عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر کمر بند باندھنے والی پر (عیدین میں عیدگاہ کی طرف) جانا واجب ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 227]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبل .»