☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [209سے211]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نماز کے احکام و مسائل← احادیث: [209سے211]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 209 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسٰی، نَا طَلْحَةُ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ هَذِہِ الْخَضْرَوَاتِ ذَوَاتَ الرِّیْح، فَـلَا یَقْرَبَنَّا فِی مَسَاجِدِنَا، فَاِنَّ الْمَلَائِکَةَ تَتَأَذّٰی مِمَّا یَتَاذَّی (مِنْهُ) بَنُوْ آدَمَ، فَکَانَ عَطَاءٌ یَقُوْلُ: اَلْخَضْرَوَاتُ: اَلْبَقُوْلُ وَالثَّوْمُ وَالْبَصَلُ وَالْفَجْلُ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان بدبودار سبزیوں (لہسن، پیاز اور مولی وغیرہ) میں سے کوئی سبزی کھائے تو وہ ہماری مساجد کے قریب نہ آئے، کیونکہ جس چیز سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں اس سے فرشتے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 209]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الاذان، باب ماجاء فى الثوم البصل الكراث، رقم: 853 . مسلم، كتاب المساجد، باب نهي من اكل ثوم او بصل الخ: 562 . سنن ابوداود، رقم: 3822 . سنن ترمذي، رقم: 1806 . سنن نسائي، رقم: 707 . سنن ابن ماجه، رقم: 1016 . مسند احمد: 374/3 .»
Hadith No.: 210 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمْ یَکُنِ الثَّوْمُ بِاَرْضِنَا، بَلْ کَانَ الْبَصَلُ وَالْکِرَاثُ فَنُهِیْنَا عَنْهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لہسن ہمارے علاقے میں نہیں ہوتا تھا بلکہ پیاز اور گندنا (ایک سبزی) تھا پس ہمیں اس سے منع کر دیا گیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 210]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 374/3 . قال شعيب الارناوط: اسناده صحيح .»
Hadith No.: 211 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ عَطَاءٍ، اِنَّهٗ اَکَلَ الْفُجْلَ لِیُرِیْحَهٗ.
Translation: محمد سرور گوہر
جناب عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مولیاں کھائیں تاکہ وہ اسے اس کی بو محسوس کرائیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 211]