☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حَدِيثُ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
مسند أحمد
الكتب← مسند أحمد← مسند النساء← حَدِيثُ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 27042 مسند أحمد
ابْنُ إِدْرِيسَ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ، فَقَالَ: " لَا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ" , قَالَتْ حَفْصَةُ: أَلَيْسَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا سورة مريم آية 71 , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَمَهْ، ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا سورة مريم آية 72" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ارشاد فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والا کوئی آدمی جہنم میں داخل نہ ہو گا۔“ میں نے عرض کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نہیں فرماتا کہ تم میں سے ہر شخص اس میں وارد ہو گا، تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:”پھر ہم متقی لوگوں کو نجات دے دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا رہنے کے لئے چھوڑ دیں گے۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27042]
حکم دارالسلام
صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه على الأعمش
الحكم: صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه على الأعمش
حديث رقم: 27043 مسند أحمد
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أُمِّ مُبَشِّرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ غَرَسَ غَرْسًا، أَوْ زَرَعَ زَرْعًا، فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ، أَوْ سَبُعٌ، أَوْ دَابَّةٌ، أَوْ طَيْرٌ، فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی پودا لگائے، یا کوئی فصل اگائے اور اس سے انسان پرندے درندے یا چوپائے کھائیں تو وہ اس کے لئے باعث صدقہ ہے۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27043]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1552
الحكم: إسناده صحيح، م: 1552
حديث رقم: 27044 مسند أحمد
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أُمِّ مُبَشِّرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَنَا فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِي النَّجَّارِ، فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ، قَدْ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَسَمِعَهُمْ وَهُمْ يُعَذَّبُونَ، فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ: " اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" , قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ؟! قَالَ:" نَعَمْ، عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک میں مرتبہ میں بنو نجار کے کسی باغ میں تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لے آئے، اس باغ میں زمانہ جاہلیت میں مر جانے والے کچھ لوگوں کی قبریں بھی تھیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو انہیں عذاب دیئے جانے کی آواز سنائی دی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ کہتے ہوئے اس باغ سے باہر آ گئے کہ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا انہیں قبروں میں عذاب ہو رہا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! اور جانور بھی اس عذاب کو سنتے ہیں۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27044]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حديث رقم: 27045 مسند أحمد
مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زَائِدَةُ ، سُلَيْمَانَ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أُمِّ مُبَشِّرٍ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ: جَاءَ غُلَامُ حَاطِبٍ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ حَاطِبٌ الْجَنَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَذَبْتَ، قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حاطب رضی اللہ عنہ کا غلام آیا اور کہنے لگا، واللہ! حاطب جنت میں داخل نہ ہو سکیں گے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم غلط کہتے ہو، وہ غزوہ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہو چکے ہیں۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27045]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، م: 2495 ، وهذا إسناد اختلف فيه على سليمان
الحكم: حديث صحيح، م: 2495 ، وهذا إسناد اختلف فيه على سليمان