☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تَمَام حَدِیثِ عَمرِو بنِ امَیَّةَ الضَّمرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
Musnad Ahmad
Books← Musnad Ahmad← مسنَد الشَّامِیِّینَ← تَمَام حَدِیثِ عَمرِو بنِ امَیَّةَ الضَّمرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 17244 Musnad Ahmad
يَعْقُوبُ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17244]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة جعفر بن عمرو
Grade: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة جعفر بن عمرو
Hadith No.: 17245 Musnad Ahmad
مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمروبن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں اور عمامے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17245]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، محمد بن مصعب تكلم فيه، لكنه توبع
Grade: حديث صحيح، محمد بن مصعب تكلم فيه، لكنه توبع
Hadith No.: 17246 Musnad Ahmad
حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيَّ ، أَبَاهُ
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمروبن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17246]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 204
Grade: إسناده صحيح، خ: 204
Hadith No.: 17247 Musnad Ahmad
أَبُو عَامِرٍ ، عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ مُبَارَكٍ ، يَحْيَى ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ مُبَارَكٍ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17247]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 204
Grade: إسناده صحيح، خ: 204
Hadith No.: 17248 Musnad Ahmad
أَبُو عَامِرٍ ، فُلَيْحٌ ، الزُّهْرِيِّ ، جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَكَلَ عُضْوًا ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی عضو کا گوشت تناول فرمایا: پھر نیا وضو کئے بغیر ہی نماز پڑھ لی۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17248]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، خ: 5422، فليح اختلف فيه، لكنه توبع
Grade: حديث صحيح، خ: 5422، فليح اختلف فيه، لكنه توبع
Hadith No.: 17249 Musnad Ahmad
يَعْقُوبُ ، أَبِي ، صَالِحٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبَاهُ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّ أَبَاهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَطَرَحَ السِّكِّينَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بکری کے شانے کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں، پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھری رکھ دی اور نیا وضو نہیں کیا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17249]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 675، م: 355
Grade: إسناده صحيح، خ: 675، م: 355
Hadith No.: 17250 Musnad Ahmad
يَعْقُوبُ ، أَبِي ، ابْنِ شِهَابٍ ، جَعْفَرِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ جَعْفَرِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بکری کے شانے کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں، پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھری رکھ دی اور نیا وضو نہیں کیا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17250]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 2923، م: 355
Grade: إسناده صحيح، خ: 2923، م: 355
Hadith No.: 17251 Musnad Ahmad
أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِيُّ ، حَيْوَةُ ، عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ ، كُلَيْبَ بْنَ صُبْح ، الزِّبْرِقَانَ ، عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ صُبْح حَدَّثَهُ، أَنَّ الزِّبْرِقَانَ حَدَّثَهُ، عَنْ عَمِّهِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَنَامَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ لَمْ يَسْتَيْقِظُوا، وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالرَّكْعَتَيْنِ فَرَكَعَهُمَا، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کے وقت سوتے رہے اور طلوع آفتاب تک کوئی بھی بیدار نہ ہوسکا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلنم نے (اسے قضاء کرتے ہوئے) پہلے دو سنتیں پڑھیں، پھر نماز کھڑی کر کے نماز فجر پڑھائی۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17251]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، فيه علتان: جهالة الزبرقان، والانقطاع بين زبرقان وعمه عمرو بن أمية
Grade: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، فيه علتان: جهالة الزبرقان، والانقطاع بين زبرقان وعمه عمرو بن أمية
Hadith No.: 17252 Musnad Ahmad
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرُ ابْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ بِالْكُوفَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ ابْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَحْدَهُ عَيْنًا إِلَى قُرَيْشٍ، قَالَ: جِئْتُ إِلَى خَشَبَةِ خُبَيْبٍ وَأَنَا أَتَخَوَّفُ الْعُيُونَ، فَرَقِيتُ فِيهَا، فَحَلَلْتُ خُبَيْبًا، فَوَقَعَ إِلَى الْأَرْضِ، فَانْتَبَذْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ، ثُمَّ الْتَفَتُّ، فَلَمْ أَرَ خُبَيْبًا، وَلَكَأَنَّمَا ابْتَلَعَتْهُ الْأَرْضُ، فَلَمْ يُرَ لِخُبَيْبٍ أَثَرٌ حَتَّى السَّاعَةِ ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ لَنَا فِيهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَأَمَّا أَبِي فَحَدَّثَنَا عَنْهُ لَمْ يَذْكُرْ الزُّهْرِيَّ، وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِالْكُوفَةِ، فَجَعَلَهُ لَنَا عَنِ الزُّهْرِيِّ.
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تنہا انہیں قریش کی طرف جاسوس بنا کر بھیجا (دشمنوں نے حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کو شہید کر کے ان کی نعش کو لکڑی سے ٹانگ رکھا تھا) میں حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کی اس لکڑی کے پاس پہنچا، مجھے قریش کے جاسوسوں کا خطرہ تھا اس لئے میں جلدی سے اوپر چڑھ کر حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کو کھولا، وہ زمین پر گرپڑے اور میں کچھ دور جا گرا، جب میں پلٹ کر حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو وہ نظر نہ آئے، ایسا لگتا تھا کہ زمین انہیں نگل گئی ہے، یہی وجہ ہے اب تک حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17252]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لعدة علل
Grade: إسناده ضعيف لعدة علل