أَبُو مُعَاوِيَةَ ، هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ ، أَبِيهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى عَلَى بَغْلَةٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ" , قَالَ: وَرَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُعَبِّرُ عَنْهُ , قَالَ: فَجِئْتُ حَتَّى أَدْخَلْتُ يَدِي بَيْنَ قَدَمِهِ وَشِرَاكِهِ , قَالَ: فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ بَرَدِهَا.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضڑت عامر سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منیٰ میں اپنے خچر پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت آپ نے سرخ رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک بدری صحابی تھے جو آگے تک آواز پہنچا رہے تھے میں چلتا ہوا آیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاؤں اور جوتے کے تسمے کے درمیان ہاتھ داخل کئے مجھے ان کی ٹھنڈک سے تعجب ہوا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15920]
الحكم: رجاله ثقات