حَسَنٌ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا أَبْصَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَاكِبًا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ قَدْ اشْتَرَى نَاقَةً لِيَدْعُوَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهَا، فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَلَّمَ، ثُمَّ دَعَا لَهُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سوار ہو کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے جواب دیا ہاں اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا جس نے ایک اونٹنی خریدی تھی اور وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس سلسلے میں دعا کر وانا چاہتا تھا اس نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بات کرنا چاہی لیکن نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے حتی کہ جب سلام پھیر دیا تو اس کے لئے دعا کر دی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14622]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة، وصلاته على الراحلة ثابت من حديث أبى الزبير عن جابر، وانظر: 14156
الحكم: إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة، وصلاته على الراحلة ثابت من حديث أبى الزبير عن جابر، وانظر: 14156