☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند احمد

حدیث نمبر: 14485
کتب← مسند احمد← ابواب← باب← حدیث نمبر 14485
حدیث نمبر: 14485 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَجَّاجٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يُسْأَلُ هَلْ بَايَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ صَلَّى بِهَا، وَلَمْ يُبَايِعْ عِنْدَ الشَّجَرَةِ إِلَّا الشَّجَرَةَ الَّتِي باِلْحُدَيْبِيَةِ وأَخْبَرَنَا، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا دَعَا النبي صلى الله عليه و آله وسلم عَلَى بِئْرِ الْحُدَيْبِيَةِ.
اردو ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے کسی نے سوال پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں بیعت لی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ وہاں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صرف نماز پڑھی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سوائے حدیبیہ کے درخت کے کسی اور درخت کے نیچے بھی بیعت نہ لی تھی، خود سیدنا جابر رضی اللہ عنہ حدیبیہ کے کنویں پر دعاء کیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14485]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1856
الحكم: إسناده صحيح، م: 1856
پچھلی حدیث → (14484) باب پر واپس ← اگلی حدیث (14486)