☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند احمد

حدیث نمبر: 11274
کتب← مسند احمد← ابواب← باب← حدیث نمبر 11274
حدیث نمبر: 11274 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، جَابِرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ قَرَظَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَرَظَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: اشْتَرَيْتُ كَبْشًا أُضَحِّي بِهِ، فَعَدَا الذِّئْبُ، فَأَخَذَ الْأَلْيَةَ، قَالَ: فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" ضَحِّ بِهِ".
اردو ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے قربانی کے لئے ایک مینڈھا خریدا، اتفاق سے ایک بھیڑیا آیا اور اس کے سرین کا حصہ نوچ کر کھا گیا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا (کہ اس کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں؟) نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تم اسی کی قربانی کرلو۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 11274]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لضعف جابر الجعفي، وجهالة محمد بن قرظة الأنصاري
الحكم: إسناده ضعيف لضعف جابر الجعفي، وجهالة محمد بن قرظة الأنصاري
پچھلی حدیث → (11273) باب پر واپس ← اگلی حدیث (11275)