☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب المغازي← بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 89
صفحہ 5 از 5
حدیث نمبر: 37888 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٤٩٦ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن: ﴿وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ﴾ [الأنفال: ١٦] قال: هذا يوم بدر خاصة، ليس الفرار من الزحف من الكبائر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ إِلاَّ مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ، أَوْ مُتَحَیِّزًا إِلَی فِئَۃٍ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ یوم بدر کی خاصیت تھی۔ لشکر سے فرار کبیرہ گناہوں میں سے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39496، ترقيم محمد عوامة 37888)
حدیث نمبر: 37889 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٤٩٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: جعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فداء ⦗٤٦٢⦘ العربي يوم بدر أربعين أوقية، وجعل فداء المولى عشرين أوقية الأوقية أربعون درهما (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عربی (آقا) کا فدیہ، یوم بدر کو چالیس اوقیہ اور غلام کا فدیہ بیس اوقیہ مقرر فرمایا تھا۔ ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39497، ترقيم محمد عوامة 37889)
حدیث نمبر: 37890 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٤٩٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن أبي الزناد قال: كان الصفي يوم بدر سيف عاصم بن منبه بن الحجاج (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الزناد سے منقول ہے کہ بدر کے دن عاص بن منبہ بن حجاج کی تلوار صفی (وہ مقدار جو حاکم تقسیم غنیمت سے قبل اپنے لئے مقرر کرے) بنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39498، ترقيم محمد عوامة 37890)
حدیث نمبر: 37891 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٤٩٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن الزهري عن محمد بن جبير عن جبير بن مطعم قال: قدمت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في فداء أهل بدر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اہل بدر کے فدیہ میں حاضر ہو اتھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39499، ترقيم محمد عوامة 37891)
حدیث نمبر: 37892 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٥٠٠ - حدثنا أبو (أسامة) (١) عن ابن عون عن أبي العالية قال: كنا نتحدث أن قوله: ﴿يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى﴾ [الدخان: ١٦] ، يوم بدر، والدخان قد مضى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ سے روایت ہے کہ ہم باہم یہ گفتگو کرتے تھے کہ { یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَۃَ الْکُبْرَی } سے مراد بدر کا دن ہے اور دھواں جا چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39500، ترقيم محمد عوامة 37892)
حدیث نمبر: 37893 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٥٠١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: (كنا) (١) اشتركنا يوم بدر (أنا) (٢) وعمار وسعد فيما أصبنا يوم بدر، فأما أنا وعمار فلم نجئ بشيء، وجاء سعد بأسيرين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ بدر کے دن ہم تینوں، عمار، سعد اور میں حاصل ہونے والی غنیمت میں مشترک ہوگئے۔ میں اور عمار تو کچھ بھی نہ لائے جبکہ حضرت سعد دو قیدی بنا کر لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39501، ترقيم محمد عوامة 37893)
حدیث نمبر: 37894 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٥٠٢ - حدثنا عبد الرحيم عن (محمد بن إسحاق عن) (١) محمد بن عمرو (ابن) (٢) عطاء قال: كان سهيلُ بن عمرو رجلا أعلمَ من شفته السفلى، فقال عمر بن الخطاب لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم أسر ببدر: يا رسول اللَّه، أنزع ثنيتيه السفليين فيدلع لسانه فلا يقوم عليك خطيبا بموطن أبدا، فقال:"لا أمثل فيمثل اللَّه (بي) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے روایت ہے کہ سہیل بن عمرو ایک ایسا آدمی تھا جس کا نچلا ہونٹ پھٹا ہوا تھا۔ جب وہ بدر کے دن قید کر کے لایا گیا تو حضرت عمر بن خطاب نے عر ض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس کے سامنے والے نچلے دو دانت اکھیڑ دیجئے تاکہ اس کی زبان باہر نکل آئے اور یہ آپ کی مخالفت میں کسی بھی جگہ بات نہ کرسکے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں مثلہ نہیں کرتا کہ (بدلہ میں) اللہ تعالیٰ میرا مثلہ فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39502، ترقيم محمد عوامة 37894)
حدیث نمبر: 37895 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٥٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لم تحل الغنائم لقوم سود الرءوس قبلكم، كانت نار تنزل من السماء فتأكلها، (فلما) (١) كان يوم بدر أسرع الناس في الغنائم فأنزل اللَّه: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (٦٨) فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَيِّبًا﴾" [الأنفال: ٦٨ - ٦٩] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سے پہلے سیاہ رنگ سروں والوں کے لئے غنیمتیں حلال نہیں تھیں۔ آسمان سے آگ اترتی تھی اور غنائم کو کھا لیتی تھی۔ پھر جب بدر کا دن آیا تو لوگوں نے غنائم مں جلد بازی شروع کی۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ، فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39503، ترقيم محمد عوامة 37895)
حدیث نمبر: 37896 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٥٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: أول من استشهد من المسلمين يوم بدر (مهجع) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ بدر کے دن اہل اسلام میں سب سے پہلے شہید ہونے والے حضرت مہجع تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39504، ترقيم محمد عوامة 37896)