☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب المغازي← غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 89
صفحة 1 من 5
حديث رقم: 37808 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤١٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: (كانت) (٢) بدر لسبع عشرة من رمضان في يوم جمعة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بدر کا واقعہ، جمعہ کے روز، سترہ رمضان کو واقع ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39415، ترقيم محمد عوامة 37808)
حديث رقم: 37809 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤١٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا خالد بن عبد اللَّه قال: (أخبرنا) (١) عمرو بن يحيى عن (عمرو بن) (٢) عامر بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه عن عامر بن ربيعة البدري قال: كانت بدر يوم الاثنين لسبع عشرة من رمضان (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن ربیعہ بدری بیان کرتے ہیں کہ بدر کا واقعہ بروز پیر، سترہ رمضان کو رونما ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39416، ترقيم محمد عوامة 37809)
حديث رقم: 37810 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤١٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عبد اللَّه قال: قال: تحروها (لإحدى) (١) عشرة تبقى: صبيحة بدر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے۔ صحابہ کرام نے بدر کا قصد چاند کے طلوع سے گیارہ راتیں پہلے کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39417، ترقيم محمد عوامة 37810)
حديث رقم: 37811 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤١٨ - حدثنا (الفضل) (١) بن دكين قال: حدثنا (عمر) (٢) بن (شيبة) (٣) قال: سألت أبا بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام: أي ليلة كانت ليلة بدر؟ فقال: هي ليلة (الجمعة) (٤) لسبع عشرة ليلة مضت من رمضان (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عمرو بن شیبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوبکر بن عبد الرحمان سے پوچھا: بدر کا واقعہ کس رات کو رونما ہوا؟ انہوں نے جواب دیا۔ شبِ جمعہ کو۔ اور رمضان کی سترہ تاریخ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39418، ترقيم محمد عوامة 37811)
حديث رقم: 37812 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤١٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر قال: إن بدرا إنما كانت (بئرا) (١) لرجل (يدعى) (٢) بدرا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر بیان فرماتے ہیں کہ بدر (کی جگہ پر) ایک آدمی کا کنواں تھا۔ جس آدمی کا نام بھی بدر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39419، ترقيم محمد عوامة 37812)
حديث رقم: 37813 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٠ - حدثنا وكيع عن (سفيان عن) (١) (ابن) (٢) (خثيم) (٣) عن مجاهد قال: لم تقاتل الملائكة إلا يوم بدر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ ملائکہ نے صرف بدر کے دن ہی قتال کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39420، ترقيم محمد عوامة 37813)
حديث رقم: 37814 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مسعر عن (أبي) (١) عون عن أبي صالح الحنفي عن علي قال: قيل لأبي بكر الصديق و (لي) (٢) يوم بدر: مع أحدكما جبريل ومع الآخر ميكائيل، وإسرافيل ملك عظيم يشهد القتال أو يقف في الصف (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق سے اور مجھے یوم بدر میں کہا گیا کہ تم میں سے ایک کے ہمراہ جبرائیل اور دوسرے کے ہمراہ میکائیل ہے اور اسرافیل بڑا فرشتہ بھی قتال میں حاضر ہے۔ یا فرمایا: وہ بھی صف میں کھڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39421، ترقيم محمد عوامة 37814)
حديث رقم: 37815 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو الليثي عن (١) جده قال: (خرج) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى بدر حتى إذا كان بالروحاء (خطب الناس) (٣) ⦗٤٢٩⦘ فقال:"كيف ترون؟" [قال أبو بكر: يا رسول اللَّه (بلغنا) (٤) أنهم بكذا وكذا، قال: ثم خطب الناس فقال:"كيف ترون؟"] (٥) فقال عمر مثل قول أبي بكر ثم خطب فقال:"ما ترون؟" فقال سعد بن معاذ: إيانا تريد، فوالذي أكرمك (٦) وأنزل عليك الكتاب ما سلكتُها قط ولا لي بها علم، (ولئن) (٧) سرت حتى تأتي برك الغماد من ذي يمن لنسيرنّ معك، ولا نكون (كالذين) (٨) قالوا لموسى من بني إسرائيل: ﴿ (اذْهَبْ) أنت وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ﴾ [المائدة: ٢٤] ، ولكن اذهب أنت وربك فقاتلا إنا معكما متبعون، ولعلك أن تكون خرجت لأمر وأحدث اللَّه (٩) غيره (فانظر) (١٠) (١١) الذي أحدث اللَّه إليك فامض له، (فحل) (١٢) (حبال) (١٣) من شئت، واقطع حبال من (شئت) (١٤) ، وسالم من شئت، وعاد من شئت، وخذ من أموالنا ما شئت، فنزل القرآن على (قول) (١٥) سعد: ﴿كَمَا أَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ (وَإِنَّ فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ) (١٦) ⦗٤٣٠⦘ (لَكَارِهُونَ) (١٧) ﴾ إلى قوله: ﴿ (وَيَقْطَعَ) (١٨) دَابِرَ الْكَافِرِينَ﴾ [الأنفال: ٥ و ٧] ، وإنما خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يريد غنيمة (ما) (١٩) مع أبي سفيان فأحدث اللَّه (لنبيه) (٢٠) القتال (٢١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدر کی طرف نکلے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقامِ روحاء پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور پوچھا تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ حضرت ابوبکر نے جواباً عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمیں یہ خبر ملی ہے کہ وہ فلاں جگہ میں اور اتنی مقدار میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا اور پوچھا: تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ تو حضرت عمر نے (بھی) حضرت ابوبکر کی طرح جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور پوچھا۔ تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ تو حضرت سعد بن معاذ نے جواباً عرض کیا۔ آپ کی مراد ہم ہیں؟ قسم اس ذات کی! جس نے آپ کو عزت بخشی اور آپ پر کتاب کو نازل کیا۔ میں اس راہ پر کبھی نہیں چلا اور نہ ہی مجھے اس کا علم ہے۔ لیکن اگر چلتے چلتے ذی یمن مقام میں برک غماد تک بھی پہنچ جائیں گے تو البتہ ہم ضرور بالضرور آپ کے ہمراہ چلتے رہیں گے۔ اور ہم ان لوگوں کی مثال نہیں بنیں گے۔ جنہوں نے بنی اسرائیل میں سے (ہو کر) موسیٰ سے کہا۔ { اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّک فَقَاتِلاَ، إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ }۔ بلکہ (ہم یہ کہیں گے) آپ اور آپ کا رب جا کر قتال کرے اور ہم آپ کے ہمراہ پیروی کرنے والے ہوں گے۔ اور ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کام کے لئے نکلے ہوں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے کسی دوسرے امر کو رونما کر دے۔ پس آپ اس موملہ کو دیکھیں جس کو اللہ تعالیٰ آپ کے لئے رونما کرے اور آپ اسی کو پورا کریں۔ سو جس سے آپ چاہیں تعلق قائم کریں اور جس سے آپ چاہیں تعلق کاٹ لیں۔ اور جس سے چاہیں صلح کرلیں اور جس سے چاہیں دشمنی کرلیں۔ اور ہمارے اموال میں سے جو دل چاہے لے لیں۔ حضرت سعد کی بات پر یہ آیت قرآنی نازل ہوئی۔ { کَمَا أَخْرَجَک رَبُّکَ مِنْ بَیْتِکَ بِالْحَقِّ، وَإِنَّ فَرِیقًا مِنَ الْمُؤْمِنِینَ لَکَارِہُونَ سے لے کر وَیَقْطَعَ دَابِرَ الْکَافِرِینَ } اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ ابو سفیان کے پاس موجود مال غنیمت بنا کرلینا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے قتال کا واقعہ رونما کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39422، ترقيم محمد عوامة 37815)
حديث رقم: 37816 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٣ - حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن داود عن عكرمة عن ابن عباس قال: لما كان يوم بدر قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صنع كذا وكذا ( (فله) (١) كذا وكذا) (٢) "، قال: (فتسارع) (٣) (٤) (شبان) (٥) الرجال، وبقيت الشيوخ تحت الرايات، فلما كانت الغنائم جاؤوا يطلبون الذي جعل لهم، فقال الشيوخ: لا تستأثرون علينا فإنا كلنا (ردءكم) (٦) وكنا تحت الرايات، ولو انكشفتم انكشفتم إلينا، فتنازعوا فأنزل اللَّه: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾ إلى قوله: ﴿وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب بدر کا دن تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ یہ کام کرے تو اس کے لئے یہ یہ ہے۔ راوی کہتے ہیں: یہ بات سن کر جوان آدمی تیزی دکھانے لگے۔ اور صرف بوڑھے افراد جھنڈوں کے نیچے رہ گئے۔ پھر جب غنیمتیں (اکٹھی) ہوئں ی تو یہ جوان اپنا اپنا (مقررہ) اجر لینے کے لئے آگئے۔ بوڑھوں نے کہا۔ تم لوگ ہم پر زیادتی کے مستحق نہیں ہو۔ کیونکہ ہم تو تمہارے مددگار تھے اور ہم جھنڈوں کے نیچے تھے۔ اگر تم واپس پلٹے تو تم ہمارے طرف ہی واپس پلٹے۔ پس یہ لوگ آپس میں جھگڑنے لگے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } سے لے کر { وَأَطِیعُوا اللَّہَ وَرَسُولَہُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِینَ } تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39423، ترقيم محمد عوامة 37816)
حديث رقم: 37817 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٤ - حدثنا عبد الأعلى عن داود (عن علي) (١) بن أبي طلحة عن ابن عباس: ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ﴾، قال: كان ذلك يوم بدر قالوا: ﴿نَحْنُ جَمِيعٌ (مُنْتَصِرٌ) (٢) ﴾ [القمر: ٤٤، ٤٥] ! فنزلت هذه الآية (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما آیت قرآنی { سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔ یہ واقعہ یوم بدر کو ہوا تھا۔ کفار نے کہا۔ نَحْنُ جَمِیعٌ مُنْتَصِرٌ تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39424، ترقيم محمد عوامة 37817)
حديث رقم: 37818 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٥ - حدثنا وكيع عن أبي جعفر عن (١) الربيع عن أبي العالية: ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ﴾، قال: يوم بدر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ سے قرآن مجید کی آیت { سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّونَ الدُّبُرَ } کی تفسیر میں منقول ہے۔ فرماتے ہیں۔ یہ بدر کا دن تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39425، ترقيم محمد عوامة 37818)
حديث رقم: 37819 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٦ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن علي بن أبي طلحة عن ابن عباس: ﴿حَتَّى إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ﴾ [المؤمنون: ٧٧] ، قال: (ذاك) (١) يوم بدر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآن مجید کی آیت { حَتَّی إِذَا فَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیدٍ، إِذَا ہُمْ فِیہِ مُبْلِسُونَ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ یوم بدر کا واقعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39426، ترقيم محمد عوامة 37819)
حديث رقم: 37820 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٧ - (حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يثب في الدرع يوم بدر) (١) ، ويقول:"هزم الجمع، هزم الجمع" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدر کے دن زرہ پہنے ہوئے تھے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔ لشکروں کو شکست ہوگی لشکروں کو شکست ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39427، ترقيم محمد عوامة 37820)
حديث رقم: 37821 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن حارثة بن مُضَرِّب عن علي قال: لقد رأيتنا يوم بدر ونحن نلوذ برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو أقربنا إلى (العدو) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ البتہ تحقیق مں ن نے بدر کے دن اپنے آپ (یعنی صحابہ) کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اوٹ میں پناہ لے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے سب سے زیادہ دشمن کے قریب تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39428، ترقيم محمد عوامة 37821)
حديث رقم: 37822 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٢٩ - حدثنا الثقفي عن خالد عن عكرمة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال يوم بدر:"هذا جبريل آخذ برأس فرسه عليه أداة الحرب" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے دن ارشاد فرمایا: یہ جبرئیل ہے، اپنے گھوڑے کے سر کو پکڑے ہوئے ہے، اس پر آلات حرب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39429، ترقيم محمد عوامة 37822)
حديث رقم: 37823 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن عمير بن إسحاق قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تسوموا فإن الملائكة (قد) (١) (تسومت) (٢) "، قال: فهو أول يوم وضع الصوف (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن اسحاق سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نشان لگا لو کیونکہ فرشتوں نے بھی نشان لگا رکھے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اس دن پہلی مرتبہ اون استعمال کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39430، ترقيم محمد عوامة 37823)
حديث رقم: 37824 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٣١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن حارثة بن مضرب العبدي عن علي قال: كان سيما أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يوم بدر) (١) الصوف الأبيض (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یوم بدر کو اصحابِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی علامت سفید رنگ کی اون تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39431، ترقيم محمد عوامة 37824)
حديث رقم: 37825 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٣٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن داود بن أبي هند عن عامر قال: لما كان يوم بدر تحدث المسلمون أن كُرْز بن جابر يمد المشركين، فشق ذلك على المسلمين فنزلت: ﴿ (بَلَى) (١) إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هَذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ﴾ [آل عمران: ١٢٥] ، يقول: إن أمدهم كرز أمددتكم بهؤلاء الملائكة فلم يمددهم كرز بشيء (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ جب بدر کا دن تھا تو مسلمان کہنے لگے۔ کرز بن جابر، مشرکین کی مدد کر رہا ہے۔ تو یہ بات مسلمانوں پر شاق گزری۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ { بَلَی إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَیَأْتُوکُمْ مِنْ فَوْرِہِمْ ہَذَا، یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ بِخَمْسَۃِ آلاَفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُسَوِّمِینَ }۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ اگر مشرکین کی مدد کُرز کرے گا تو میں ان فرشتوں کے ذریعہ سے تمہاری مدد کروں گا۔ پھر کرز نے مشرکین کی مدد نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39432، ترقيم محمد عوامة 37825)
حديث رقم: 37826 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٣٣ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن داود عن الشعبي وسعيد بن المسيب: ﴿وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ﴾ [الأنفال: ١١] ، قالا: طش يوم بدر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { وَیُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِنَ السَّمَائِ مَائً لِیُطَہِّرَکُمْ بِہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یوم بدر کی ہلکی بارش ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39433، ترقيم محمد عوامة 37826)
حديث رقم: 37827 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٤٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: كنت (أميح) (١) أصحابي الماء يوم بدر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں بدر کے دن اپنے ساتھیوں کے لئے پانی بھر رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39434، ترقيم محمد عوامة 37827)