☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گھوڑوں اور غلاموں کی زکوۃ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← گھوڑوں اور غلاموں کی زکوۃ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 37546 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة رفعه قال: إذا أمن القارئ فأمنوا فمن وافق تأمينه تأمين الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ جب پڑھنے والا آمین کہے تو تم بھی آمین کہو۔ پس جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر جائے گی اس کے سابقہ گناہوں کو معاف کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39150، ترقيم محمد عوامة 37546)
حدیث نمبر: 37547 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن (أبي) (١) إسحاق عن عبد الجبار بن وائل عن أبيه قال: صليت مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم فلما قال: ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ قال:"آمين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الجبار بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں نماز پڑھی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ، وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آمین کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39151، ترقيم محمد عوامة 37547)
حدیث نمبر: 37548 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة (عن) (١) حجر بن عنبس عن وائل بن حجر قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم قرأ: ﴿وَلَا الضَّالِّينَ (٧) ﴾ فقال (٢) :"آمين" -يمد بها صوته- (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں ے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } پڑھا تو کہا آمین۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: امام آمین کہتے ہوئے آواز بلند نہیں کرے گا اور مقتدی آمین کہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39152، ترقيم محمد عوامة 37548)