☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37474 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٨ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من باع عبدا وله مال فماله للبائع إلا أن يشترط المبتاع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کوئی غلام بیچا اور اس غلام کے پاس مال ہے۔ تو یہ مال فروخت کنندہ کا ہوگا۔ اِلّا یہ کہ مشتری کے لئے اس کی شرط لگائی گئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39078، ترقيم محمد عوامة 37474)
حدیث نمبر: 37475 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٧٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عمن سمع جابر بن عبد اللَّه يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من باع عبدا وله مال فماله للبائع إلا أن يشترط المبتاع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی غلام بیچے اور غلام کے پاس مال ہو تو یہ غلام کا مال فروخت کنندہ کا ہوگا اِلّا یہ کہ اس مال کو خریدار کے لئے شرط ٹھہرایا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39079، ترقيم محمد عوامة 37475)
حدیث نمبر: 37476 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨٠ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال علي: من باع عبدا وله مال فماله للبائع إلا أن يشترط المبتاع، (قضى به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی غلام بیچے اور اس غلام کا کوئی مال ہو تو یہ مال بائع کا ہوگا۔ ہاں اگر خریدار کے لئے اس مال کی شرط لگائی گئی ہو (تو پھر خریدار کا ہوگا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39080، ترقيم محمد عوامة 37476)
حدیث نمبر: 37477 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨١ - حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (من باع عبدا) (١) وله مال فماله لسيده إلا أن يشترط الذي اشتراه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی غلام کو فروخت کرے اور اس غلام کا کوئی مال ہو تو یہ مال اس کے آقا کا ہوگا۔ ہاں اگر یہ مال خریدار کے لئے شرط ٹھہرایا گیا ہو (تو خریدار کا ہوگا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39081، ترقيم محمد عوامة 37477)
حدیث نمبر: 37478 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٨٢ - حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء وابن أبي مليكة قالا: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من باع عبدا فماله للبائع إلا أن يشترط المبتاع، يقول: اشتريه منك وماله" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور ابن ابی ملیکہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی غلام فروخت کرے تو اس (غلام) کا مال فروخت کنندہ کا ہوگا۔ اِلّا یہ کہ مشتری (خریدار) اس کی شرط لگالے۔ (مثلاً) کہے۔ میں تم سے یہ غلام اور اس کا مال خریدتا ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر غلام کا مال ثمن سے زیادہ ہو تو پھر جائز نیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39082، ترقيم محمد عوامة 37478)