☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور رات کے وقت جو نقصان کریں اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← جانور رات کے وقت جو نقصان کریں اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 37457 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٥٨ - حدثنا ابن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي (يزيد) (١) عن أبيه عن سباع بن ثابت عن أم كرز عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"عن الغلام شاتان (٢) ، وعن الجارية شاة، لا يضركم ذكرانا كنَّ أم إناثا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام کرز، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچہ کی جانب سے دو بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک بکری ہے۔ یہ جانور مؤنث ہوں یا مذکر۔ یہ تمہیں نقصان دہ نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39058، ترقيم محمد عوامة 37457)
حدیث نمبر: 37458 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٥٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن حبيبة ابنة ميسرة عن أم كرز عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"عن الغلام شاتان مكافئتان، وعن الجارية شاة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام کرز، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39059، ترقيم محمد عوامة 37458)
حدیث نمبر: 37459 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٦٠ - حدثنا شبابة عن المغيرة بن مسلم (١) عن أبي الزبير عن جابر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم عق عن الحسن والحسين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن اور حضرت حسین کی طرف سے عقیقہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39060، ترقيم محمد عوامة 37459)
حدیث نمبر: 37460 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٦١ - (حدثنا) (١) محمد بن بشر العبدي عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الغلام رهينة بعقيقته، تذبح عنه يوم سابعه ويحلق رأسه ويسمى" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچہ عقیقہ کے عوض گروی ہوتا ہے۔ بچہ کی ولادت کے ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کیا جائے اور اس کا سر حلق کیا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر بچہ کی طرف سے عقیقہ نہ کیا جائے تو بھی اس پر کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39061، ترقيم محمد عوامة 37460)