☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بلوغت کی عمر کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← بلوغت کی عمر کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37360 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٦٠ - حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن الزهري عن سعيد ابن المسيب أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أمر عتاب بن أسيد أن يخرص العنب كما يخرص النخل فيؤدي زكاته زبيبا كما تؤدى زكاة النخل تمرًا، فتلك سنة النبي صلى الله عليه و آله وسلم في النخل والعنب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عتاب بن اسید کو کھجوروں کا تخمینہ لگانے کی طرح انگوروں کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا۔ پس انگوروں کی زکوۃ کشمش کی شکل میں اور خرما کی زکوۃ کھجوروں کی شکل میں ادا کی جائے گی۔ کھجوروں اور انگوروں کے بارے میں یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38960، ترقيم محمد عوامة 37360)
حدیث نمبر: 37361 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٦١ - حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بعث عبد اللَّه بن رواحة إلى أهل اليمن فخرص عليهم النخل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبد اللہ بن رواحہ کو اہل یمن کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان پر کھجوروں میں تخمینہ لگانا مقرر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38961، ترقيم محمد عوامة 37361)
حدیث نمبر: 37362 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٦٢ - حدثنا أبو داود عن شعبة (عن) (١) خبيب بن عبد الرحمن قال: سمعت عبد الرحمن بن (مسعود) (٢) يقول: جاء سهل بن أبي (حثمة) (٣) إلي فجلسنا فحدث أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا خرصتم فخذوا ودعوا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمان بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ سہل بن ابی حثمہ ہماری مجلس میں آئے اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم تخمینہ لگاؤ تو (کچھ) لے لو اور (کچھ) چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38962، ترقيم محمد عوامة 37362)
حدیث نمبر: 37363 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٦٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر أنه سمعه يقول: خرصها ابن رواحة -يعني خيبر- أربعين ألف وسق، وزعم أن اليهود لما خيرهم بن رواحة أخذوا التمر وعليهم عشرون ألف وسق (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ابن رواحہ نے خیبر کی کھجوروں کا تخمینہ چالیس ہزار وسق لگایا۔ اور ان کو یہ گمان تھا کہ جب ابن رواحہ نے یہودیوں کو اختیار دیا تو انہوں نے کھجوریں لے لیں اور ان پر بیس ہزار وسق تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38963، ترقيم محمد عوامة 37363)
حدیث نمبر: 37364 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٩٦٤ - حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن بشير بن يسار أن عمر كان يبعث أبا (حثمة) (١) خارصا للنخل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشیر بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر، ابو حثمہ کو کھجوروں کا تخمینہ لگانے کے لئے بھیجتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ تخمینہ لگانے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38964، ترقيم محمد عوامة 37364)