☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا تكلم فلا يسجدهما
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا تكلم فلا يسجدهما
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 37318 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩١٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن (١) عامر بن ربيعة عن أبيه أن رجلا تزوج على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم على (نعل) (٢) فأجاز النبي صلى الله عليه و آله وسلم نكاحه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں دو جوتیوں کو مہر بنا کر نکاح کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے نکاح کو جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38918، ترقيم محمد عوامة 37318)
Hadith No.: 37319 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩١٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي حازم عن سهل بن سعد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لرجل:"انطلق فقد زوجتكما فعلمها سورة من القرآن" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے کہا۔ جاؤ اس نے س عورت سے تمہارا نکاح کردیا ہے اور تم اس کو قرآن کی ایک سورة سکھا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38919، ترقيم محمد عوامة 37319)
Hadith No.: 37320 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٠ - حدثنا وكيع عن ابن أبي (لبيبة) (١) عن جده قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من استحل بدرهم فقد (استحل) (٢) " (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لبییہ اپنے داد ا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک درہم کے عوض (عورت میں) حلّت کو طلب کرتا ہے تو تحقیق حلّت ثابت ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38920، ترقيم محمد عوامة 37320)
Hadith No.: 37321 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢١ - حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن عبد الرحمن بن (البيلماني) (١) قال: خطب النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أنكحوا الأيامي منكم"، فقام إليه رجل فقال: يا رسول اللَّه ما العلائق بينهم؟ قال:"ما تراضى عليه أهلوهم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا: { أَنْکِحُوا الأَیَامَی مِنْکُمْ } ایک آدمی کھڑا ہوا اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان کے درمیان بندھن (کا عوض) کیا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38921، ترقيم محمد عوامة 37321)
Hadith No.: 37322 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن أنس قالت: زوج عبد الرحمن بن عوف على وزن نواة من ذهب (قومت) (١) ثلاثة دراهم وثلثا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ عبد الرحمان بن عوف نے ایک گٹھلی کے وزن کے بقدر سونے کے عوض نکاح کیا تھا۔ جس کی قیمت تین درہم اور تہائی درہم تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38922، ترقيم محمد عوامة 37322)
Hadith No.: 37323 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: ما تراضى عليه الزوج والمرأة فهو مهر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے منقول ہے کہ جس مقدار پر میاں بیوی راضی ہوجائیں وہی مہر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38923، ترقيم محمد عوامة 37323)
Hadith No.: 37324 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٤ - حدثنا معتمر عن ابن عون قال: سألت الحسن: ما أدنى ما يتزوج (عليه) (١) الرجل؟ قال: وزن نواة من ذهب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے اس مقدار (مہر) کا سوال کیا جس پر آدمی شادی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: گٹھلی کے وزن کے بقدر سونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38924، ترقيم محمد عوامة 37324)
Hadith No.: 37325 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن سعيد بن المسيب قال: لو رضيت بسوط كان مهرا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے منقول ہے کہ اگر عورت ایک لاٹھی (حق مہر) پر راضی ہوجائے تو یہی مہر ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38925، ترقيم محمد عوامة 37325)
Hadith No.: 37326 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٩٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمير الخثعمي عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن ابن (البيلماني) (١) قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"وآتوا النساء صدقاتهن نحلة"، قال: قالوا: يا (رسول) (٢) اللَّه (فما) (٣) العلائق بينهم؟ قال:"ما تراضى عليه أهلوهم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن البیلمانی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ { وَآتُوا النِّسَائَ صَدُقَاتِہِنَّ نِحْلَۃً } راوی کہتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان کے مابین بندھن (کا عوض) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شئی پر ان کے گھر والے راضی ہوجائیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: آدمی، عورت کے ساتھ دس درہم سے کم مقدار پر شادی نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38926، ترقيم محمد عوامة 37326)