☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 36536 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٤ - حدثنا أبو أسامة أن الحسن بن الحكم حدثه قال: سمعت حمادا يقول: سمعت إبراهيم يقول: لو أن عبدا اكتتم بالعبادة كما يكتتم بالفجور، لأظهر اللَّه ذلك منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر بندہ عبادت کو بھی اسی طرح چھپائے جس طرح گناہ کو چھپاتا ہے تو اللہ تعالیٰ پھر بھی اسے ظاہر کردے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38124، ترقيم محمد عوامة 36536)
حدیث نمبر: 36537 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا ⦗١٧⦘ (يستحبون) (١) الزيادة ويكرهون النقصان، و (يقولون) (٢) : (شيء) (٣) ديمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عبادت میں زیادہ کو مستحب قرار دیتے تھے اور کمی کو مکروہ بتاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38125، ترقيم محمد عوامة 36537)
حدیث نمبر: 36538 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٦ - حدثنا حسين بن علي عن محمد بن سوقة قال: زعموا أن إبراهيم كان يقول: (كنا) (١) إذا حضرنا جنازة، أو سمعنا بميت يعرف ذلك فينا أياما، لأنا قد عرفنا أنه قد نزل به أمر (صيره) (٢) إلى الجنة أو (٣) النار، وأنكم (تحدثون) (٤) (في) (٥) جنائزكم بحديث دنياكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ہم کسی جنازہ میں شریک ہوتے یا کسی کے انتقال کے بارے میں سنتے تو کئی دن تک ہم پر اس کے اثرات رہتے۔ کیونکہ ہم جانتے تھے کہ اب اس پر ایسا معاملہ وقوع پذیر ہوچکا ہے جو اسے جنت یا جہنم میں لے جاسکتا ہے۔ اور تم جنازوں میں دنیا کی باتیں کرتے ہو! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38126، ترقيم محمد عوامة 36538)
حدیث نمبر: 36539 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم قال: (بينا) (١) رجل عابد عند امرأة، إذ عمد فضرب بيده على فخذها، قال: فأخذ (يده) (٢) فوضعها في النار حتى (نشت) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک عبادت گزار آدمی ایک عورت کے پاس تھا، اس کے دل میں برا خیال آیا اور اس نے عورت کی ران پر ہاتھ لگایا، پھر اسے تنبہ ہوا اور اس نے اپنے اس ہاتھ کو آگ میں رکھا یہاں تک کہ اس کا ہاتھ جل کر راکھ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38127، ترقيم محمد عوامة 36539)
حدیث نمبر: 36540 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن خالد بن حوشب قال: قال إبراهيم: (١) قلما قرأت هذه الآية إلا (ذكرت برد الشراب) (٢) : ﴿وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ﴾ [سبأ: ٥٤] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کبھی بھی میں یہ آیت پڑھتا ہوں مجھے ٹھنڈا پانی یاد آجاتا ہے { وَحِیلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَشْتَہُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38128، ترقيم محمد عوامة 36540)
حدیث نمبر: 36541 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زكريا العبدي عن إبراهيم أنه بكى في مرضه فقالوا له: يا أبا عمران ما يبكيك؟ فقال: (و) (١) كيف لا أبكي وأنا أنتظر رسولا من ربي (ليبشرني) (٢) إما بهذه وإما بهذه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نخعی اپنے مرض الوفات میں روئے تو لوگوں نے ان سے پوچھا کہ اے ابو عمران! آپ کو کس چیز نے رلایا؟ انہوں نے فرمایا کہ میں کیوں نہ روؤں حالانکہ میں اپنے رب کے قاصد کا انتظار کررہا ہوں تاکہ وہ مجھے یا تو اس چیز کی (جنت کی) یا اس چیز کی (جہنم کی) بشارت دے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38129، ترقيم محمد عوامة 36541)
حدیث نمبر: 36542 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٠ - حدثنا أبو أسامة (عن سفيان) (١) عن واصل قال: رأى إبراهيم أمير حلوان يمر بدوابه في زرع فقال: الجور في (الطريق) (٢) خير من الجور في الدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی نے حلوان کے امیر کو دیکھا کہ وہ اپنی سواریوں کو کھیت میں سے لے کر گزر رہا تھا، انہوں نے فرمایا کہ راستہ میں ظلم کرنا دین میں ظلم کرنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38130، ترقيم محمد عوامة 36542)
حدیث نمبر: 36543 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣١ - حدثنا (جرير) (١) عن منصور عن إبراهيم في قوله: ﴿حَمِيمًا وَغَسَّاقًا﴾ [النبأ: ٢٥] ، قال: (الغساق) (٢) ما (يتقطع) (٣) من جلودهم وما يسيل من بشرهم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { حَمِیمًا وَغَسَّاقًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ غساق وہ چیز ہے جو ان کی کٹی ہوئی کھالوں سے اس کی جلد پر بہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38131، ترقيم محمد عوامة 36543)
حدیث نمبر: 36544 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٢ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم [ومجاهد: ﴿يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ﴾ [القيامة: ١٣] قالا: بأول عمله (وآخره) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { یُنَبَّأُ الإِنْسَان یَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ انسان کے اس کے اول وآخر اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38132، ترقيم محمد عوامة 36544)
حدیث نمبر: 36545 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم] (١) : ﴿ (وَلَنُذِيقَنَّهُمْ) (٢) مِنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ﴾ [السجدة: ٢١] قال: أشياء يصابون بها في الدنيا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { وَلَنُذِیقَنَّہُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَی دُونَ الْعَذَابِ الأَکْبَرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو انہیں دنیا میں پیش آئیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38133، ترقيم محمد عوامة 36545)
حدیث نمبر: 36546 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٤ - حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) الأعمش قال: كان إبراهيم يقرأ في المصحف فإذا دخل عليه إنسان غطاه، وقال: لا يراني أقرأ فيه كل ساعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی جب قرآن پڑ ھ رہے ہوتے اور ان کے پاس کوئی آدمی آتاتو اسے ڈھانپ دیتے اور فرماتے کہ میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھے ہر وقت اس میں سے پڑھتا ہوادیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38134، ترقيم محمد عوامة 36546)
حدیث نمبر: 36547 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٥ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: ذكر إبراهيم أنه أرسل إليه المختار بن أبي (عبيد) (١) قال: فطلى وجهه بطلاء وشرب دواء ولم يأتهم، فتركوه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کہا کہ گیا کہ انہیں مختار بن ابی عبید نے بلایا ہے، انہوں نے اپنے چہرے پر طلاء مل لیا، اور دوا پی اور اس کے پاس نہیں گئے۔ انہوں نے بھی انہیں چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38135، ترقيم محمد عوامة 36547)
حدیث نمبر: 36548 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٦ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن (الحسن) (١) بن عمرو الفقيمي عن إبراهيم قال: من ابتغى شيئًا من العلم يبتغي به (٢) اللَّه آتاه اللَّه منه ما يكفيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص علم کو اللہ کی رضا کے لئے حاصل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عطا فرمائے گا جو اس کے لئے کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38136، ترقيم محمد عوامة 36548)
حدیث نمبر: 36549 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: الخشوع في القلب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ خشوع دل میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38137، ترقيم محمد عوامة 36549)
حدیث نمبر: 36550 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان من قبلكم (أسفق) (١) (ثيابا) (٢) وأشفق قلوبا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ زیادہ پرانے کپڑوں والے اور زیادہ نرم دلوں والے ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38138، ترقيم محمد عوامة 36550)
حدیث نمبر: 36551 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٣٩ - حدثنا جرير عن محمد بن سوقة (عن إبراهيم) (١) قال: إذا قال الرجل حين يصبح: أعوذ بالسميع العليم من الشيطان الرجيم، عشر مرات أجير من الشيطان إلى أن يمسي، وإذا (قاله) (٢) ممسيا أجير من الشيطان إلى أن يصبح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے اللہ تعالیٰ شام تک اسے شیطان سے محفوظ رکھے گا اور جو شام کو پڑھے اللہ تعالیٰ صبح تک اسے شیطان سے محفوظ رکھے گا: میں سننے والے اور جاننے والے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38139، ترقيم محمد عوامة 36551)
حدیث نمبر: 36552 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٤٠ - حدثنا ابن مهدي عن أبي عوانة عن مغيرة قال: (كان) (١) قميص إبراهيم على ظهر القدم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی قمیص پاؤں کے تلوے پر ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38140، ترقيم محمد عوامة 36552)
حدیث نمبر: 36553 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٤١ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن منصور عن إبراهيم: ﴿لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ﴾ [آل عمران: ٧٢] ، قال: (يتوبون) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ توبہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38141، ترقيم محمد عوامة 36553)