☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت ابو عالیہ کے آثار
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← حضرت ابو عالیہ کے آثار
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 36529 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١١٧ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي العالية: ﴿كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ (مَا يَهْجَعُونَ) (١) ﴾ [الذاريات: ١٧] ، (قال: قليلا) (٢) ما ينامون ليلة حتى الصباح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ قرآن مجید کی آیت { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ رات کو صبح تک بہت کم سوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38117، ترقيم محمد عوامة 36529)
حدیث نمبر: 36530 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١١٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن عاصم عن أبي العالية: ﴿لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ﴾ [الواقعة: ٧٩] ، (قال) (١) : ليس أنتم، أنتم أصحاب الذنوب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ قرآن مجید کی آیت { لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَہَّرُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تم نہیں تم تو گناہ والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38118، ترقيم محمد عوامة 36530)
حدیث نمبر: 36531 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١١٩ - حدثنا عباد عن عوف عن أبي المنهال أن أبا العالية رأى رجلا يتوضأ فلما فرغ قال: اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين، فقال: إن الطهور (بالماء) (١) (حسن) (٢) ، ولكنهم المطهرون من الذنوب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کررہا تھا، جب وہ وضو کرچکا تو اس نے کہا کہ اے اللہ مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا اور مجھے پاک ہونے والوں میں سے بنا۔ یہ سن کر حضرت ابو عالیہ نے فرمایا کہ پانی کے ذریعے پاکی حاصل کرنا اچھی بات ہے لیکن اصل بات گناہوں سے پاک ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38119، ترقيم محمد عوامة 36531)
حدیث نمبر: 36532 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن التيمي عن رجل عن أبي العالية أنه كان إذا ⦗١٦⦘ أراد أن يختم القرآن آخر النهار (أخره) (١) إلى أن يمسي، وإذا أراد أن يختمه آخر الليل أخره إلى أن يصبح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ کا معمول تھا کہ جب کبھی وہ دن کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنا چاہتے تو اسے شام تک مؤخر فرماتے اور اگر کبھی رات کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنے لگتے تو اسے صبح تک مؤخر فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38120، ترقيم محمد عوامة 36532)
حدیث نمبر: 36533 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢١ - حدثنا أبو معاوية عن ليث عن عثمان عن أبي العالية قال: قال لي أصحاب محمد: لا تعمل لغير اللَّه، فيكلك اللَّه إلى من عملت له (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نے فرمایا کہ اللہ کے غیر کے لئے عمل نہ کرو ورنہ اللہ تمہیں اسی کے حوالے کردے گا جس کے لئے تم نے عمل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38121، ترقيم محمد عوامة 36533)
حدیث نمبر: 36534 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان قال: سمعت شيخا يقال له: زفر يذكر عن قيس بن (حبتر) (١) قال: الصعقة من الشيطان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن حبتر فرماتے ہیں کہ صعقہ شیطان کی طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38122، ترقيم محمد عوامة 36534)
حدیث نمبر: 36535 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن موسى الجهني عن بعض أصحابه قال: (ما) (١) أتت على عبد ليلة قط إلا قالت: ابن آدم أحدث في خيرا، فإني لن أعود (عليك) (٢) أبدا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ جہنی نقل کرتے ہیں کہ ہر آنے والی رات یہ اعلان کرتی ہے کہ اے ابن آدم! مجھ میں خیر کا کام انجام دے دے کیونکہ میں دوبارہ کبھی تیرے پاس لوٹ کر نہیں آؤں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38123، ترقيم محمد عوامة 36535)