☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 36508 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٠٩٦ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر قال: سمعت عبد الأعلى التيمي يقول: من أوتي من العلم ما لا يبكيه (خليق) (١) أن لا يكون أوتي علما ينفعه؛ لأن اللَّه (نعت) (٢) العلماء ثم قرأ إلى قوله: ﴿يَبْكُونَ﴾.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ تیمی فرماتے ہیں کہ جسے وہ علم دے گیا جو اسے رونے پر نہ ابھارے وہ اس لائق ہے کہ اس کے بارے میں کہا جائے کہ اسے علم نافع عطا نہیں ہوا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے علماء کی تعریف فرمائی ہے۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی { اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِہٖٓ اِذَا یُتْلٰے عَلَیْھِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا٭ وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَآ اِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا٭ وَ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْکُوْنَ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38096، ترقيم محمد عوامة 36508)
حدیث نمبر: 36509 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٠٩٧ - حدثنا أبو أسامة [قال: قال عبد الأعلى التيمي: ما من أهل دار إلا ملك الموت يتصفحهم في اليوم مرتين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ تیمی فرماتے ہیں کہ موت کا فرشتہ ہر گھر میں دن میں دو مرتبہ جھانکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38097، ترقيم محمد عوامة 36509)
حدیث نمبر: 36510 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٠٩٨ - حدثنا ابن عيينة] (١) (عن مسعر) (٢) عن عبد الأعلى التيمي قال: الجنة والنار (لقنت) (٣) السمع من بني آدم، فإذا سأل الرجل الجنة قالت: اللهم أدخله في، وإذا (استعاذ) (٤) من النار قالت: اللهم أعذه مني.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ تیمی فرماتے ہیں کہ جنت اور دوزخ انسان کی باتوں کو سنتی ہیں، جب انسان جنت کا سوال کرتا ہے اور جنت کہتی ہے کہ اللہ! اسے مجھ میں داخل فرما اور انسان جب جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے کہ اے اللہ! اسے مجھ سے پناہ عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38098، ترقيم محمد عوامة 36510)
حدیث نمبر: 36511 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٠٩٩ - حدثنا حفص عن الأعمش قال: كان أبو صالح (يؤمنا) (١) ، فكان (لا يبين) (٢) القراءة من الرقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ بعض اوقات ان پر اتنی رقت طاری ہوجاتی کہ قراءت کو واضح نہ کرسکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38099، ترقيم محمد عوامة 36511)
حدیث نمبر: 36512 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر عن الأعمش عن أبي صالح [قال: يحشر الناس هكذا -ووضع رأسه، وأمسك بيمينه على شماله عند صدره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح نے ایک مرتبہ فرمایا کہ قیامت کے دن لوگوں کو یوں جمع کیا جائے گا، یہ فرماکر انہوں نے اپنا سر جھکایا اور سینے کے پاس اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38100، ترقيم محمد عوامة 36512)
حدیث نمبر: 36513 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح] (١) ﴿يَاوَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا (٢) ﴾ [يس: ٥٢] قال: كانوا يرون (أن) (٣) العذاب يخفف عن أهل القبور ما بين النفختين، فإذا جاءت النفخة الثانية قالوا: ﴿يَاوَيْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا﴾ (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح قرآن مجید کی آیت { یَا وَیْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ خیال کرتے تھے کہ دونوں نفخوں کے درمیان اہل قبور سے عذاب کو کم کردیا جائے گا۔ جب دوسرا نفخہ آئے گا تو وہ کہیں گے { یَا وَیْلَنَا مَنْ بَعَثَنَا مِنْ مَرْقَدِنَا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38101، ترقيم محمد عوامة 36513)
حدیث نمبر: 36514 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٠٢ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن أبي صالح قال: طوبى شجرة في الجنة لو أن راكبا ركب حقة أو جذعة، فأطاف بها، ما بلغ الموضع الذي ركب فيه حتى يقتله الهرم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ طوبیٰ جنت میں ایک درخت ہے، اگر کوئی سوار کسی جوان اونٹ پر سوارہو اور اس درخت کا چکرلگانا چاہے تو وہ بوڑھا ہوکر مرجائے گا لیکن دوبارہ اس جگہ نہیں پہنچ سکتا جہاں سے چلا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38102، ترقيم محمد عوامة 36514)
حدیث نمبر: 36515 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٠٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي قال: حدثنا أبو سنان عن عمرو بن (مرة) (١) عن أبي صالح قال: (يحاسب) (٢) يوم القيامة الذين أرسل إليهم الرسل، فيدخل الجنة من أطاعه، ويدخل النار من عصاه، ويبقى قوم من الولدان والذين هلكوا في الفترة ومن غلب على عقله، فيقول الرب ﵎ لهم: قد رأيتم إنما (أدخلت) (٣) الجنة من أطاعني، وأدخلت النار من عصاني، وإني آمركم أن تدخلوا هذه النار، فيخرج لهم عنق منها، فمن دخلها كانت نجاتَه، ومن (نكص) (٤) فلم يدخلها كانت هلكتَه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ان لوگوں سے حساب لیا جائے گا جن کی طرف رسول بھیجے جاتے تھے۔ ان کی اطاعت کرنے والے جنت میں اور نافرمانی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، پھر بچوں، فترتِ رسل کے زمانے میں انتقال کرجانے والوں اور مغلوب العقل لوگ باقی رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا کہ تم نے دیکھ لیا کہ میں نے اپنی اطاعت کرنے والوں کو جنت میں اور اپنی نافرمانی کرنے والوں کو جہنم میں داخل کردیا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم اس آگ میں داخل ہوجاؤ۔ پھر جہنم سے ان کے لئے کچھ گردنیں نکلیں گی، جو اس میں داخل ہونے لگے گا وہ نجات پالے گا اور جو پیچھے ہٹے گا وہ ہلاک ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38103، ترقيم محمد عوامة 36515)
حدیث نمبر: 36516 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨١٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل عن أبي صالح: ﴿وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ﴾ (قال) (١) : (حسنة) (٢) ، ﴿إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ﴾ [القيامة: ٢٢ - ٢٣] ، قال: تنتظر الثواب من ربها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ نَاضِرَۃٌ} سے مراد خوبصورت چہرے اور {إلَی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ} سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے رب سے بدلے کا انتظار کررہے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38104، ترقيم محمد عوامة 36516)