☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حکایات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب التاريخ← حکایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 35009 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٧٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري قال: كنت إذا لقيت عبيد اللَّه فكأنما أفجر به بحرا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب میری حضرت عبد اللہ سے ملاقات ہوئی تو گویا میں ان کے ذریعہ سمندر کو جاری کر رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36579، ترقيم محمد عوامة 35009)
حدیث نمبر: 35010 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٠ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن (عبد الملك) (١) بن ميسرة قال: لم يلق الضحاكُ ابنَ عباس إنما لقي سعيد بن جبير بالري فأخذ عنه التفسير
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات نہیں ہوئی، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ کی ان سے مقام ری میں ملاقات ہوئی اور ان سے تفسیر سیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36580، ترقيم محمد عوامة 35010)
حدیث نمبر: 35011 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد أن فاطمة دفنت ليلًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36581، ترقيم محمد عوامة 35011)
حدیث نمبر: 35012 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٢ - حدثنا شبابة بن سوار حدثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن عبد اللَّه بن مغفل قال: مر عبد اللَّه بن سلام في أرض إلى جنبه، فقال: إن (هذه) (١) رأسَ أربعين سنة تكون عندها صلح، قال: (فكانت) (٢) جماعة معاوية عند رأس الأربعين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام ایک زمین سے گزرے اور فرمایا: یہ چالیس ہجری کی ابتدا ہے اس میں صلح ہوئی ہے راوی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی جماعت چالیس ہجری کے شروع میں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36582، ترقيم محمد عوامة 35012)
حدیث نمبر: 35013 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٣ - حدثنا أبو داود عن شعبة قال: أخبرني مشاش قال: سألت الضحاك: رأيت ابن عباس؟ قال: لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مشاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے دریافت کیا کہ آپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36583، ترقيم محمد عوامة 35013)
حدیث نمبر: 35014 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٤ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: مات أبو بكر وعمر وعلي ولم يجمعوا القرآن (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ما اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا لیکن وہ قرآن جمع نہ کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36584، ترقيم محمد عوامة 35014)
حدیث نمبر: 35015 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: لما توفي سعيد بن (أبي) (١) الحسن وجد عليه الحسن، وجدا شديدًا، فكلم في ذلك فقال: ما سمعت اللَّه عاب على يعقوب الحزن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس سے مروی ہے کہ حضرت سعید بن ابو الحسن کا جب انتقال ہوا، حضرت حسن رضی اللہ عنہ بہت سخت غمگین اور پریشان ہوئے، ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے نہیں سنا کہ اللہ نے حضرت یعقوب کی پریشانی اور غم کو جو حضرت یوسف کی جدائی پر لاحق ہوئی تھی اس کی عیب بیان فرمایا ہو، حضرت حسن نے فرمایا: جب حضرت عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہت غمگین ہوئے، جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو فرمایا: خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے جب فیصلہ فرما دیا جو فیصلہ فرمایا تو میں اس بات کو نہیں پسند کرتا کہ میں اس کے بارے میں دعا کروں اور میری دعا قبول کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36585، ترقيم محمد عوامة 35015)
حدیث نمبر: 35016 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق قال: حدثت أن قيس بن سعد بن عبادة خدم النبي صلى الله عليه و آله وسلم (سنتين) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد بن عبادہ نے دو سال حضور اکرم 5 کی خدمت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36587، ترقيم محمد عوامة 35016)
حدیث نمبر: 35017 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٨ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن رجل حدثه أن أبا بكر طاف بعبد اللَّه بن الزبير (في خزمة) (٢) وكان أول مولود ولد في الإسلام (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر حضور 5 کے پاس لے گئے، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36588، ترقيم محمد عوامة 35017)
حدیث نمبر: 35018 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا همام قال: دخل أبو داود الأعمى على قتادة، فلما خرج قالوا له: هذا يروي عن ثمانية عشر بدريًا، (قال: هذا كان) (١) سائلًا قبل الجارف لا يعرض لشيء (من هذا) (٢) ، فواللَّه ما حدثنا (الحسن) (٣) وسعيد ابن المسيب عن بدري مشافهة إلا سعيد عن (سعد) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت ابوداؤد جو نابینا تھے حضرت قتادۃ کے پاس گئے، جب وہ ان کے پاس سے نکلے تو لوگوں نے حضرت قتادہ سے فرمایا: یہ شخص اٹھارہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتا ہے، حضرت قتادہ نے فرمایا: یہ تباہی پھیلا دینے والے طاعون سے پہلے سوال کرنے والا تھا۔ یہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا خدا کی قسم حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب نے بالمشافہہ کسی بدری صحابی سے روایت نہیں کی، سوائے حضرت سعید کے جو حضرت سعد سے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36589، ترقيم محمد عوامة 35018)
حدیث نمبر: 35019 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: قلت لأبي عبيدة: أكان عبد اللَّه مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم ليلة الجن؟ قال: لا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ سے پوچھا: کیا لیلۃ الجن میں حضرت عبد اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے؟ فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36590، ترقيم محمد عوامة 35019)
حدیث نمبر: 35020 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الأعمش عن إبراهيم قال: ذكر ذلك (١) ⦗١٣٢⦘ لعلقمة وقال: وددت أن (صاحبنا) (٢) كان (معه) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ سے اس کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: میرا خیال ہے کہ ہمارے ساتھی حضور 5 کے ساتھ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36591، ترقيم محمد عوامة 35020)
حدیث نمبر: 35021 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن فضيل عن هشام قال: قلت: كم أدرك الحسن من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: ثلاثين ومائة، قال: قلت: كم أدرك ابن سيرين؟ قال: ثلاثين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضل سے مروی ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی؟ فرمایا ایک سو تیس صحابہ سے، میں نے پوچھا کہ حضرت ابن سیرین نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا تیس سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36592، ترقيم محمد عوامة 35021)
حدیث نمبر: 35022 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن عامر قال: حدثني عبد الرحمن بن أبزى قال: صليت مع عمر على زينب، وكانت أول نساء النبي صلى الله عليه و آله وسلم ماتت بعد النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا جنازہ پڑھا ازواج مطہرات میں سے یہ پہلی خاتون تھیں جن کا حضور 5 کی وفات کے بعد انتقال ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36593، ترقيم محمد عوامة 35022)
حدیث نمبر: 35023 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه قال: توفيت خديجة قبل أن يخرج النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى المدينة بسنتين أو قريبا من ذلك، ثم نكح عائشة وهي بنت ست سنين، (وبنى بها) (١) وهي بنت تسع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور 5 کی ہجرت مدینہ سے دو سال قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ کا نکاح ہوا اس وقت وہ چھ برس کی تھیں اور نو برس کی عمر تک رخصت ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36594، ترقيم محمد عوامة 35023)
حدیث نمبر: 35024 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٥ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك قال: سمعت أبا إسحاق يقول: ولدت لسنتين من إمرة عثمان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کی خلافت کے دوسرے سال میں میں پیدا ہوا، حضرت شریک نے فرمایا: ان کو خوارج کے دنوں میں دفن کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36595، ترقيم محمد عوامة 35024)
حدیث نمبر: 35025 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٦٥٩٧ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي حدثنا (حبان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كتب أبو موسى إلى عمر أنه يأتينا كتب ما نعرف تاريخها فأرخ، فاستشار أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال بعضهم: أرخ لمبعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وقال ⦗١٣٣⦘ بعضهم: أرخ لموت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقال عمر: (أؤرخ) (٢) لمهاجر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فإن مهاجر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فرق بين الحق والباطل (فأرخ) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ ہمارے پاس آپ کے مکتوب گرامی آئے ہیں ہمیں ان کی تاریخ کا علم نہیں ہوتا لہذا آپ ہمارے لیے تاریخ کا تعین کریں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م سے مشورہ فرمایا، بعض صحابہ نے رائے دی کہ حضور 5 کی بعثت سے تاریخ مقرر کی جائے، اور دیگر بعض صحابہ کی رائے تھی کہ حضور رضی اللہ عنہ کی وفات سے تاریخ مقرر کی جائے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں حضور 5 کی ہجرت سے تاریخ مقرر کروں گا کیوں کہ حضور 5 کی ہجرت حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی ہے، پس انہوں نے ہجرت سے تاریخ مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36597، ترقيم محمد عوامة 35025)