☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات تنہا سفر کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جو حضرات تنہا سفر کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 34321 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٤ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء قال: (نهى) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) أن يسافر الرجل وحده (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تنہا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35884، ترقيم محمد عوامة 34321)
حدیث نمبر: 34322 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٥ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء: أن عمر نهى أن يسافر الرجلان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو آدمیوں کے سفر پر جانے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35885، ترقيم محمد عوامة 34322)
حدیث نمبر: 34323 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٦ - حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يسافر الرجل والرجلان إلا الثلاثة فما زاد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اکیلے آدمی اور دو آدمیوں کے سفر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ ہاں مگر جب تین یا زائد ہوں تو پھر اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35886، ترقيم محمد عوامة 34323)
حدیث نمبر: 34324 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حجاج بن أبي (يزيد) (١) (عن مجاهد) (٢) قال: سئل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الرجل يسافر وحده؟ قال:"شيطان"، قيل: فالاثنان؟ قال:"شيطانان"، قيل: فالثلاثة؟ قال:"صحابة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا گیا تنہا آدمی کا سفر کرنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا شیطان ہے، یعنی گنہگار ہے، پوچھا گیا کہ اگر دو ہوں؟ فرمایا گنہگار ہیں، پوچھا گیا اگر تین ہوں؟ فرمایا بہترین ساتھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35887، ترقيم محمد عوامة 34324)
حدیث نمبر: 34325 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٨ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد قال: الراكب شيطان، والراكبان شيطانان والثلاثة صحابة] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تنہا سوار ہو کر سفر کرنے والا شیطان ہے اور دو سوار دو شیطان ہیں اور تین بہترین ساتھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35888، ترقيم محمد عوامة 34325)
حدیث نمبر: 34326 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن عبد الكريم عن عكرمة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يسلك الرجل (القفر) (١) وحده (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ویران جگہ میں تنہا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35889، ترقيم محمد عوامة 34326)
حدیث نمبر: 34327 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٩٠ - [حدثنا وكيع قال: ثنا عاصم بن محمد عن أبيه عن ابن عمر قال: ⦗٥٢١⦘ قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو يعلم الناس ما في الوحدة ما سار راكب وحده بليل أبدا"] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ تنہا سفر کرنے میں کتنا نقصان ہے تو کوئی سوار کبھی بھی رات کو تنہا سفر نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35890، ترقيم محمد عوامة 34327)
حدیث نمبر: 34328 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يسافر الرجل وحده، وأن يبيت في بيت وحده (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تنہا آدمی کو سفر کرنے سے اور تنہا گھر میں رات گزارنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35891، ترقيم محمد عوامة 34328)
حدیث نمبر: 34329 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن أبي جعفر قال: لا تبيتن في بيت وحدك، فإن الشيطان أشد ما يكون (بك) (١) ولوعا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تنہا رات مت گزارو، بیشک شیطان زیادہ شوقین ہے جو کچھ تیرے پاس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35892، ترقيم محمد عوامة 34329)