☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کالے جھنڈوں کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← کالے جھنڈوں کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 34288 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن الحارث بن حسان قال: قدمت المدينة فإذا النبي صلى الله عليه و آله وسلم على المنبر وبلال قائم بين يديه متقلدًا سيفًا، وإذا رايات سود فقلت: من هذا؟ قالوا: عمرو بن العاص قدم من غزاة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث رضی اللہ عنہ بن حسان فرماتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ حاضر ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ تلوار لٹکائے آپ کے سامنے کھڑے ہوئے تھے اچانک کا لے جھنڈے آئے میں نے دریافت کیا کہ یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ غزوہ سے واپس آئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35851، ترقيم محمد عوامة 34288)
حدیث نمبر: 34289 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عمرة قالت: كانت راية رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سوداء من مرط لعائشة (مرحل) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جھنڈا سیاہ تھا جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اونی چادر کا تھا جس پر کجاوے کے نقش تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35852، ترقيم محمد عوامة 34289)
حدیث نمبر: 34290 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي الفضل عن الحسن قال: كانت راية النبي صلى الله عليه و آله وسلم سوداء تسمى العقاب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا علم سیاہ تھا جس کا نام عقاب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35853، ترقيم محمد عوامة 34290)
حدیث نمبر: 34291 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٤ - حدثنا ابن أبي عدي عن سليمان التيمي عن أحريث بن (مخش) (١) قال: كانت راية علي سوداء، وراية أولئك الجمل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حریث فرماتے ہیں کہ جنگ جمل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جھنڈا سیاہ تھا، اور ان لوگوں کا جھنڈا اونٹ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35854، ترقيم محمد عوامة 34291)
حدیث نمبر: 34292 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سليمان التيمي عن] (١) (مخش) (٢) أن راية علي كانت يوم الجمل سوراء وكانت راية طلحة (الجمل) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حریث فرماتے ہیں کہ جنگ جمل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جھنڈا سیاہ تھا، اور حضرت زبیر اور طلحہ کا جھنڈا اونٹ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35855، ترقيم محمد عوامة 34292)
حدیث نمبر: 34293 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا أسامة بن زيد قال: ثنا أشياخنا أن راية خالد بن الوليد كانت يوم دمشق سوداء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت خالد بن ولید کا جھنڈا دمشق والے دن سیا ہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35856، ترقيم محمد عوامة 34293)
حدیث نمبر: 34294 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٥٧ - حدثنا وكيع ثنا حسن بن صالح عن السدي عن عدي بن ثابت عن البراء بن عازب قال: لقيت خالي ومعه الراية فقلت له: أين تريد؟ (قال) (١) : بعثني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى رجل تزوج امرأة أبيه من بعده أن ⦗٥١٢⦘ أقتله أو أضرب عنقه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ملاقات میرے ماموں سے ہوئی ان کے پاس جھنڈا تھا، میں نے عرض کیا کدھر کا ارادہ ہے؟ فرمایا: مجھے رسول اکرم 5 نے اس شخص کو قتل کرنے کیلئے بھیجا ہے جس نے اپنے والد کی وفات کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کرلیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35857، ترقيم محمد عوامة 34294)