☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 34141 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه أبا يعك على الجهاد، فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"هل لك (والد) (١) ؟"، قال: نعم، قال:"انطلق فجاهد (فيه) (٢) ، ⦗٤٧٢⦘ (فإن فيه) (٣) مجاهدا حسنًا" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک شخص نبی 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں جہاد پر آپ کی بیعت کرتا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا آپ کے والد حیات ہیں؟ اس نے عرض کیا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واپس چلے جاؤ اور ان کی خدمت کر کے جہاد کرو بیشک ان میں آپ کیلئے خدمت کر کے نیکی کمانے کا موقع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35700، ترقيم محمد عوامة 34141)
Hadith No.: 34142 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر وسفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن أبي العباس المكي عن عبد اللَّه بن عمرو قال: جاء رجل يستأذن النبي صلى الله عليه و آله وسلم في الجهاد فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أحي والداك؟" قال: نعم، قال:" (ففيهما فجاهد) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ ما سے مروی ہے کہ ایک شخص اللہ کے نبی 5 کی خدمت میں جہاد کی اجازت لینے کیلئے حاضر ہوا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا آپ کے والدین حیات ہیں؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان کی خدمت کر کے جہاد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35701، ترقيم محمد عوامة 34142)
Hadith No.: 34143 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن سالم عن (كريب) (١) قال: جاءت امرأة إلى ابن عباس وابنها يريد الغزو وأمه تكره له، فقال له ابن عباس: أطع والدتك واجلس عندها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کریب سے مروی ہے کہ ایک خاتون اپنے بیٹے کو لے کر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئی اس کا بیٹا جہاد پر جانا چاہتا تھا اور اس کی والدہ ناپسند کر رہی تھی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: اپنی والدہ کی اطاعت کر اور ان کے پاس رہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35702، ترقيم محمد عوامة 34143)
Hadith No.: 34144 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا همام عن قتادة عن زرارة بن أوفى قال: جاء رجل إلى ابن عباس فقال: إني أردت أن أغزو كان أبوي يمنعاني، قال: أطع أبويك واجلس، فإن الروم ستجد من يغزوها غيرك (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زراہ بن اوفیٰ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں جب کہ میرے والدین مجھے منع کر رہے ہیں؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا، اپنے والدین کی اطاعت کر اور ان کے پاس رہ بیشک تو روم میں اپنے علاوہ بھی بہت سوں کو لڑتے ہوئے عنقریب پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35703، ترقيم محمد عوامة 34144)
Hadith No.: 34145 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن محمد بن طلحة عن أبيه طلحة بن معاوية السلمي قال: جئت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه إني أريد الجهاد معك في سبيل اللَّه ابتغي بذلك وجه اللَّه، قال:"حية أمك؟" ⦗٤٧٣⦘ قلت: نعم، قال:"الزمها"، قلت: ما (أرى) (١) (فهم) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) (عنى) (٤) ، فأعدت عليه مرارا فقال:"الزم رجليها، فثمَّ الجنة" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اکرم 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! میں آپ کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں اور اس کے ذریعہ اللہ کی خوشنودی کا طالب ہوں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تمہاری والدہ زندہ ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں: فرمایا ان کی خدمت کو لازم پکڑو میں نے عرض کیا میرا نہیں خیال نہ اللہ کے نبی 5 میری بات سمجھے ہوں، میں نے بار بار اپنی بات دھرائی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی والدہ کے پاؤں پکڑ لو (خدمت کرو) جنت وہاں ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35704، ترقيم محمد عوامة 34145)
Hadith No.: 34146 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٥ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن أبيه أن رجلين تركا أباهما شيخًا كبيرًا وغزوا، فبلغ ذلك عمر فردهما إلى أبيهما، وقال: لا تفارقاه حتى يموت (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں نے اپنے ضعیف والد کو تنہا چھوڑا اور جہاد پر چلے گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جب اس کی خبر ملی تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو واپس کردیا اور فرمایا ان کی وفات تک ان سے جدا مت ہونا، (ان کے ساتھ رہنا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35705، ترقيم محمد عوامة 34146)
Hadith No.: 34147 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٦ - حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي يزيد سأل رجل عبيد بن عمير: أيغزو الرجل وأبواه كارهان أو أحدهما؟ قال: لا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبید اللہ بن عمیر سے دریافت کیا کہ کیا کوئی شخص اس حالت میں جہاد پر جاسکتا ہے جب کہ اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک اس کے جانے کو ناپسند کر رہا ہو؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35706، ترقيم محمد عوامة 34147)
Hadith No.: 34148 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٧ - حدثنا ابن عيينة (عن موسى بن عقبة) (١) عن سالم أو عبد اللَّه بن (عتبة) (٢) : أراد محمد بن طلحة الغزو فأتت أمه عمر فأمره أن يقيم، فلما ولي ⦗٤٧٤⦘ عثمان أراد الغزو فأتت أمه عثمان، فأمره أن يقيم فقال: إن عمر لم يجبرني أو تعزم علي، (فقال) (٣) : لكني أجبرك (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت محمد بن طلحہ نے جہاد پر جانے کا ارادہ فرمایا تو ان کی والدہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور شکایت کی تو انہوں نے ان کو رکنے کا حکم فرما دیا پھر جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے پھر جہاد پر جانے کا ارادہ فرمایا تو ان کی والدہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور شکایت کی تو انہوں نے ان کو رکنے کا حکم فرما دیا اور فرمایا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ پر جبر نہیں فرمایا تھا لیکن میں آپ پر جبر کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35707، ترقيم محمد عوامة 34148)
Hadith No.: 34149 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن معن بن عبد الرحمن قال: غزا رجل نحو الشام يقال له شيبان، وله أب شيخ كبير، فقال أبوه في ذلك شعرا: أشيبان ما يدريك أن رب ليلة … (غبقتك) (١) فيها و (الغبوق) (٢) حبيب أأمهلتني حتى إذا ما تركتني … أرى الشخص كالشخصين وهو قريب أشيبان إن بات الجيوش تحدهم … يقاسون أياما بهن خطوب قال: فبلغ ذلك عمر فرده (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معن بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ ایک شخص جس کو شیبان کہا جاتا تھا ملک شام کی طرف جہاد میں چلا گیا، اس کا والد بوڑھا تھا، اس کے والد نے اس کی یاد میں اشعار پڑھے! ”اے شیبان! تجھے نہیں معلوم کہ تیرے بعد مجھ پر کتنی راتیں ایسی گزری ہیں جن میں میں نے تجھے یاد کیا اور تیری یاد میرے لیے محبوب ہے۔ جب سے تو مجھے چھوڑ کر گیا ہے مجھے قریب کھڑا ایک شخص دو شخصوں کی طرح لگتا ہے۔ اے شیبان تو ان لشکروں کے ساتھ ہے جو رات اور دن اس حال میں کرتے ہیں کہ وہ مشقت کا شکار ہوتے ہیں۔“ جب اس کے یہ اشعار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچے تو انہوں نے اس کے یٹے کو واپس بلا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35708، ترقيم محمد عوامة 34149)
Hadith No.: 34150 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٠٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن هشام عن الحسن قال: إذا أذنت لك أمك في الجهاد وأنت تعلم أن هواها عندك في الجلوس فأجلس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تمہاری والدہ تمہیں جہاد پر جانے کی اجازت دے دیں اور آپ کو یہ بات معلوم ہو کہ ان کی خواہش ہے کہ آپ نہ جاؤ تو آپ مت جاؤ اس کے پاس ٹھہر جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35709، ترقيم محمد عوامة 34150)
Hadith No.: 34151 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن محمد بن جحادة عن الحسن قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم يستأذنه في الجهاد فقال:"لك حوبة؟" (١) قال: نعم، قال: اجلس عندها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جہاد کی اجازت لینے کے لیے حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دریافت فرمایا کیا تمہاری والدہ حیات ہے؟ اس نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ نے ارشاد فرمایا ان کے پاس رہ کر ان کی خدمت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35710، ترقيم محمد عوامة 34151)