☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قبول هدايا المشركين
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← قبول هدايا المشركين
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 34126 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سفيان بن حسين عن علي بن زيد عن أنس بن مالك قال: أهدى الأكيدر لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جرة مِنْ مَنّ فجعل يقسمها بيننا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے ایک حلوے سے بھرا ہوا مٹکا ہدیہ بھیجا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ ہمارے درمیان تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35684، ترقيم محمد عوامة 34126)
Hadith No.: 34127 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٨٥ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه أن (أكيدر) (١) [دومة أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم هدية وهو مشرك فقبلها منه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ أُکَیْدِرَ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے ہدیہ ارسال کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہدیہ قبول فرمایا حالانکہ وہ مشرک تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35685، ترقيم محمد عوامة 34127)
Hadith No.: 34128 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٨٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر عن أبي عون عن أبي صالح الحنفي عن علي أن أكيدر] (١) دومة أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ثوب حرير فأعطاه النبي صلى الله عليه و آله وسلم عليا فقال:" (شققه) (٢) خمرًا بين النسوة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے ریشمی کپڑا ہدیہ بھیجا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ کپڑا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے کر فرمایا: عورتوں کیلئے اوڑھنی بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35686، ترقيم محمد عوامة 34128)
Hadith No.: 34129 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٨٧ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري: (أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رد هدية رجل من المشركين (١) . - قال الزهري) (٢) : ثم إن الأمراء بعد قبلوا هداياهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زھری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مشرکین میں سے ایک شخص کا ہدیہ قبول نہیں فرمایا، حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد امراء ان کے ہدایا قبول فرما لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35687، ترقيم محمد عوامة 34129)
Hadith No.: 34130 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٨٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن الحسن أن عياض بن حمار أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم هدية فقال له النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عياض، هل كنت أسلمت؟" فقال: لا، فردها عليه وقال:"إنا لا نقبل زيد المشركين" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ عیاض بن حمار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے ہدیہ بھیجا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے عیاض! کیا تو مسلمان ہوچکا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہدیہ اس کو واپس کردیا اور فرمایا ہم مشرکین کا عطیہ (ہدیہ) قبول نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35688، ترقيم محمد عوامة 34130)
Hadith No.: 34131 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر أن دحية الكلبي أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم جبة وخفين فقبلهما ولبسهما حتى خرقهما، و (يقسم) (١) الشعبي: ما (يدري) (٢) (ذكي) (٣) هما أم لا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دحیہ الکلبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک جبہ اور دو موزے ہدیہ بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو قبول فرمایا اور ان کو پہنتے رہے یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے۔ حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس کھال کے بنے ہوئے تھے جس سے موزے بنتے ہیں یا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35690، ترقيم محمد عوامة 34131)
Hadith No.: 34132 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن سعد بن إبراهيم أن المقوقس أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم هدية فقبلها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم سے مروی ہے کہ مقوقس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہدیہ ارسال کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو قبول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35691، ترقيم محمد عوامة 34132)