☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غلام اگر جہاد میں شریک ہو تو کیا اس کو بھی حصہ ملے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← غلام اگر جہاد میں شریک ہو تو کیا اس کو بھی حصہ ملے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33881 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٤٢٢ - حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن زيد عن عمير مولى آبي (اللح - م) (١) قال: شهدت خيبر وأنا (عبد) (٢) مملوك، فلما فتحوها، أعطاني النبي صلى الله عليه و آله وسلم سيفًا فقال:"تقلد هذا"، وأعطاني من (خرثي) (٣) المتاع، ولم يضرب لي بسهم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب میں جنگ خیبر میں شریک ہوا تو میں غلام تھا، جب خیبر فتح ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ایک تلوار عطا فرمائی اور فرمایا اس کو لٹکا لو، اور مجھے کچھ گھر کے لیے سامان مرحمت فرمایا اور میرے لئے غنیمت میں حصہ مقرر نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35422، ترقيم محمد عوامة 33881)
حدیث نمبر: 33882 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٤٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن محمد بن زيد بن مهاجر بن قنفذ عن عمير مولى آبي (اللحم) (١) قال: شهدت مع مولاي (خيبر) (٢) وأنا مملوك، فلم يقسم لي من الغنيمة شيئًا وأعطاني من (خُرثي) (٣) المتاع سيفًا كانت أجره إذا تقلدته (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر فرماتے ہیں کہ میں اور میرے آقا جنگ خیبر میں شریک ہوئے میرے لئے غنیمت میں حصہ مقرر نہ کیا گیا، اور گھر کے سامان سے ایک تلوار دی گئی، میں اس کو گلے میں لٹکا لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35423، ترقيم محمد عوامة 33882)
حدیث نمبر: 33883 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٤٢٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں غلام کے لیے غنیمت میں حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35424، ترقيم محمد عوامة 33883)
حدیث نمبر: 33884 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٤٢٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عت حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: ليس له في المغنم نصيب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں غنیمت میں غلام کیلئے حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35426، ترقيم محمد عوامة 33884)