☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من نهى عن التحريق بالنار
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← من نهى عن التحريق بالنار
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 33814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن بكير بن عبد اللَّه بن الأشج عن أبي إسحاق إبراهيم الدوسي (عن أبي هريرة الدوسي) (١) قال: بعثنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في سرية وقال:"إن ظفرتم بفلان وفلان فأحرقوهما بالنار"، حتى إذا كان الغد بعث إلينا:"إني كنت أمرتكم بتحريق هذين الرجلين، ورأيت أنه لا ينبغي أن يعذب بالنار إلا اللَّه، فإن ظفرتم بهما فاقتلوهما" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا اور فرمایا: اگر تمہیں فلاں اور فلاں شخص پر فتحیابی ملے تو ان دونوں آدمیوں کو جلا دینا۔ یہاں تک کہ جب اگلا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہماری طرف قاصد بھیجا کہ میں نے تمہیں ان دو آدمیوں کے جلانے کا حکم دیا تھا۔ اور میری رائے یہ ہوئی کہ آگ کا عذاب دینا اللہ کے سوا کسی کے لیے مناسب نہیں۔ پس اگر تمہیں ان دونوں پر فتحیابی نصیب ہو تو تم ان دونوں کو قتل کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35354، ترقيم محمد عوامة 33814)
Hadith No.: 33815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٥ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس أنه ذكر ناسًا أحرقهم علي، فقال: لو كنت أنا لم أحرقهم بالنار، لقول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تعذبوا بعذاب اللَّه"، ولو كنت أنا لقتلتهم لقول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من بدل دينه فاقتلوه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان لوگوں کا ذکر فرمایا جنہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جلا دیا تھا پھر فرمایا: اگر میں ہوتا تو میں کبھی ان لوگوں کو آگ میں نہ جلاتا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد کی وجہ سے کہ تم اللہ کے عذاب کے طریقہ پر عذاب مت دو۔ اور اگر میں ہوتا تو میں ان کو قتل کردیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کی وجہ سے کہ جو شخص اپنا دین تبدیل کرلے تو تم اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35355، ترقيم محمد عوامة 33815)
Hadith No.: 33816 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٦ - حدثنا أبو معاوية (حدثنا) (١) الشيباني عن الحسن بن سعد عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تعذبوا بالنار فإنه لا يعذب بالنار إلا ربها" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ آگ کا عذاب مت دو۔ اس لیے کہ بندے کے پروردگار کے سوا کوئی آگ کا عذاب نہیں دے سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35356، ترقيم محمد عوامة 33816)
Hadith No.: 33817 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم سوية فطلبوا رجلًا فصعد شجرة فأحرقوها بالنار. فلما قدموا على النبي صلى الله عليه و آله وسلم أخبروه بذلك، فتغير وجه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وقال:"إني لم أبعث أعذب بعذاب اللَّه، إنما بعثت بضرب الرقاب وشد الوثاق" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ فرمایا: پس انہوں نے کسی آدمی کو تلاش کیا تو وہ درخت پر چڑھ گیا پس انہوں نے اس درخت کو آگ سے جلا ڈالا جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہر ہ متغیر ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مجھے اس لیے نہیں بھیجا گیا کہ میں اللہ کے عذاب کے طریقے پر عذاب دوں۔ بیشک مجھے بھیجا گیا ہے گردنیں مارنے کے لیے اور مضبوطی سے باندھنے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35357، ترقيم محمد عوامة 33817)
Hadith No.: 33818 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٨ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) هشام الدستوائي عن سعيد (البزاز) (٢) عن (حيان بن عثمان) (٣) عن أم الدرداء أنها أبصرت إنسانا أخذ نملة أو برغوثا فألقاه في النار فقالت: إنه لا ينبغي لأحد أن يعذب بعذاب اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا نے کسی شخص کو دیکھا کہ اس نے جوں یا پسّو کو پکڑا اور اس کو آگ میں ڈال دیا۔ آپ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: بیشک کسی کے لیے بھی مناسب نہیں ہے کہ وہ اللہ کے عذاب کے ساتھ کسی کو عذاب دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35358، ترقيم محمد عوامة 33818)
Hadith No.: 33819 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٥٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن (تحرق) (٢) العقرب بالنار، ويقولون: مثلة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ رضی اللہ عنہ م بچھو کے آگ میں جلانے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ عبرتناک سزا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35359، ترقيم محمد عوامة 33819)
Hadith No.: 33820 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٣٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا حريث عن يحيى بن عباد أبي هبيرة أنه كره أن (يحرق) (١) العقرب بالنار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حریث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن عباد ابو ھبیرہ نے بچھو کے آگ میں جلا ڈالنے کو مکروہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35360، ترقيم محمد عوامة 33820)