٣٥٣٥٥ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس أنه ذكر ناسًا أحرقهم علي، فقال: لو كنت أنا لم أحرقهم بالنار، لقول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تعذبوا بعذاب اللَّه"، ولو كنت أنا لقتلتهم لقول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من بدل دينه فاقتلوه" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان لوگوں کا ذکر فرمایا جنہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جلا دیا تھا پھر فرمایا: اگر میں ہوتا تو میں کبھی ان لوگوں کو آگ میں نہ جلاتا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد کی وجہ سے کہ تم اللہ کے عذاب کے طریقہ پر عذاب مت دو۔ اور اگر میں ہوتا تو میں ان کو قتل کردیتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کی وجہ سے کہ جو شخص اپنا دین تبدیل کرلے تو تم اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35355، ترقيم محمد عوامة 33815)